مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین **محمد عبدالمتین ہاشمی** کا بروز پیر **قطر** کا طے شدہ دورہ خطے میں پیدا ہونے والی غیر معمولی اور سنگین صورتِ حال کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ مختلف سیاسی اور مشاورتی ملاقاتوں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، تاہم موجودہ علاقائی کشیدگی، سیکیورٹی خدشات اور تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دورے کو وقتی طور پر مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ، قومی مفاد اور خطے میں امن اولین ترجیح ہے، اور ایسی صورتِ حال میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوتے ہی دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ مکمل پاکستان پارٹی خطے میں امن، استحکام اور سفارتی توازن کے حق میں ہے اور بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

0092-313-5000-734
