0092-313-5000-734    
Jobs  |   04 Mar 2026

حق نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کی شرکت

| 4 Mar 2026  

حق نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کی شرکت
حق نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن “جمال رمضان” میں مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمدین ہاشمی نے بطورِ خصوصی مہمان شرکت کی۔ اس بابرکت پروگرام میں محترم جناب قاری عمر بلال صاحب کی خصوصی شرکت نے محفل کو مزید وقار بخشا، جبکہ پروگرام کے میزبان جناب طیب سرور الحسینی تھے۔
پروگرام کا موضوع تھا:
“رمضان اور جدید دنیا: سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور رمضان کا مثبت استعمال”
اس اہم اور عصری موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد عبدالمدین ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک صرف عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ اصلاحِ نفس، فکری بیداری اور معاشرتی بہتری کا بھی سنہری موقع ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت پیغام، دینی آگاہی، اخلاقی تربیت اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات، رواداری، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا پیغام عام کر سکتے ہیں۔ اگر رمضان المبارک میں ہم اپنی آن لائن سرگرمیوں کو بھی عبادت، علم اور خیر کے فروغ سے جوڑ دیں تو یہ مہینہ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی میں حقیقی انقلاب لا سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک ہمیں اتحاد، شعور اور مثبت سوچ کے ساتھ ایک مضبوط اور باکردار معاشرہ تشکیل دینے کی توفیق عطا کرے گا۔