0092-313-5000-734    
Jobs  |   05 Mar 2026

دبی و فکری نشست میں آج چائے اور کتابوں کے ساتھ ایک باوقار ماحول میں گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔

| 5 Mar 2026  
ادبی و فکری نشست میں آج چائے اور کتابوں کے ساتھ ایک باوقار ماحول میں گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کا موضوع تھا **عصرِ حاضر کی پاکستانی خواتین اہلِ قلم: تخلیقی بصیرت اور سماجی شعور**۔
تقریب میں مختلف ادیبوں، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور خواتین لکھاریوں کی تخلیقی گہرائی اور سماجی شعور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوموں کی فکری تعمیر میں خواتین اہلِ قلم کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اور ایک باشعور معاشرہ وہی ہوتا ہے جو اپنی خواتین کی آواز کو عزت اور جگہ دیتا ہے۔
آئندہ بھی ایسی ادبی نشستوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ تخلیقی بصیرت اور سماجی آگاہی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔