0092-313-5000-734    
Jobs  |   18 Apr 2026
Latest News

سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے

| 18 Apr 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبد المتین ہاشمی ، مرکزی قیادت، عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔ مرحوم ایک مدبر سیاستدان، مخلص رہنما اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی فلاح و بہبود، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی استحکام کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر مکمل پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما ناصر محمود قریشی اور جنوبی پنجاب کے صدر عامر محمود قریشی نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی کھوسہ کی وفات ایک ایسا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ ان کی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوامی وابستگی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ پارٹی کے تمام عہدیداران، کارکنان اور وابستگان بھی اس سانحہ پر رنجیدہ ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
مکمل پاکستان پارٹی کی جانب سے دعا کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔