یہ مکمل پاکستان پارٹی کے بیانیے کی کامیابی ہے۔ جب مکمل پاکستان پارٹی نے “کاروبار، کاروبار اور صرف کاروبار” کا نعرہ لگایا تو دوسری جماعتوں کو بھی احساس ہوا کہ اصل ترقی کا راستہ معیشت اور صنعت سے ہو کر گزرتا ہے۔
*”کاروبار، کاروبار اور صرف کاروبار” — مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ اب دوسری جماعتوں کی زبان پر*
راولپنڈی: چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ جب سے ہم نے “کاروبار، کاروبار اور صرف کاروبار” کا نعرہ لگایا ہے، ملک کی نئی اور پرانی سیاسی جماعتیں بھی اب کاروبار کی بات کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سب کو سمجھ آ گئی ہے کہ پاکستان کی ترقی کا واحد ذریعہ کارخانے اور صنعت ہے۔ پاکستان چمنی کے بغیر کسی صورت نہیں چل سکتا۔ چمنی کا نشان ہماری پارٹی کا انتخابی نشان ہے اور اب بہت سی جماعتیں چاہتی ہیں کہ وہ بھی چمنی کا نام لیں ، مگر وہ کھل کر “چمنی” کا نشان مکمل پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان ہونے کی وجہ سے اس کا نام نہیں لے رہیں۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بیانیے کو کاپی کیا جا رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اب “کاروبار” کا لفظ استعمال کرنے لگی ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مکمل پاکستان پارٹی نے درست سمت کا تعین کیا ہے۔ چمنی کا نشان ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔
ہمیں اور خوشی ہو گی جب سب “چمنی” کا نام بھی لینا شروع ہو جائیں گے ، بلکہ میں تو کہتا ہوں دوسری جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر کام کریں

0092-313-5000-734
