0092-313-5000-734    
Jobs  |   25 Apr 2026

پیٹرول کی قیمت تقریباً 395 روپے تک پہنچ جانا عوام پر ظلم کے مترادف ہے

| 25 Apr 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے نائب صدر سیف الرحمان بھٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت تقریباً 395 روپے تک پہنچ جانا عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات میں دھکیل رہی ہے، ایسے میں پیٹرول مہنگا کرنا ناقابلِ قبول فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش، کاروبار اور روزمرہ استعمال کی تمام چیزوں کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، جس کا براہِ راست بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑے گا۔
سیف الرحمان بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں، معاشی استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی اور ہر عوام دشمن فیصلے کے خلاف کھڑی رہے گی۔