0092-313-5000-734    
Jobs  |   30 Apr 2026

سندھ خصوصاً کراچی میں حالات انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکے ہیں۔

| 30 Apr 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے نائب صدر سیف الرحمان بھٹی نے موجودہ سندھ حکومت کی کارکردگی کو شدید ناکامی، غفلت اور عوام دشمن رویے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی میں حالات انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں بنیادی سہولیات کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ پانی کی شدید قلت، گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور بوسیدہ انفراسٹرکچر اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومتی ترجیحات میں عوام کہیں نظر نہیں آتے۔ شہری بنیادی ضروریات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مشکلات اور اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔
سیف الرحمان بھٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی مسلسل ناکامی نے عوام کا اعتماد مکمل طور پر مجروح کر دیا ہے، اور موجودہ صورتحال حکومتی نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی اس بات پر زور دیتی ہے کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ، مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔