مکمل پاکستان پارٹی کے اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر جناب راحت نواز ہاشمی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں مکمل پاکستان پارٹی اسلام آباد کے ہر حلقے سے بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لے گی۔ پارٹی کی جانب سے قابل، باصلاحیت، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اور دیانتدار امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے تاکہ عوام کو حقیقی نمائندگی فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی ملک میں ایک مثبت، مضبوط اور عوام دوست سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے، جس کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، انصاف اور حقیقی عوامی فلاح کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ پارٹی نوجوانوں، خواتین، مزدوروں، کسانوں، تاجروں اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
راحت نواز ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے عوام اب روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ ایک ایسی قیادت چاہتے ہیں جو عوام کے مسائل کو سمجھے اور ان کے حل کے لیے مخلصانہ کردار ادا کرے۔ مکمل پاکستان پارٹی عوام کی آواز بن کر ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے پارٹی کارکنان اور سپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے انتخابات کی تیاریوں کو مزید تیز کریں اور گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچائیں تاکہ ایک مضبوط، خوشحال اور مکمل پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

0092-313-5000-734
