ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پوری قوم کے لیے انتہائی دلخراش اور تکلیف دہ ہے۔ ننھی جانوں کا اس طرح اچانک ہم سے بچھڑ جانا ایک ایسا سانحہ ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی،
محمد عبدالمتین ہاشمی نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے، مگر افسوس کہ بعض مقامات پر انتظامیہ کی غفلت اور ناقص انتظامات ایسے سانحات کو جنم دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسکولوں کی عمارتوں کا فوری اور شفاف معائنہ کیا جائے تاکہ آئندہ کسی معصوم جان کو اس طرح ضائع نہ ہونا پڑے۔
مکمل پاکستان پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
غم کی اس گھڑی میں مکمل پاکستان پارٹی اور اس کے تمام عہدیداران متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
0092-313-5000-734
