0092-313-5000-734    
Jobs  |   12 May 2026

مکمل پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر سیف الرحمن بھٹی نے بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر ہونے والے ہولناک کار بم دھماکے

| 11 May 2026  
مکمل پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر سیف الرحمن بھٹی نے بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر ہونے والے ہولناک کار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور فرض شناس پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور انسانیت دشمنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حملے میں 15 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے۔ شہداء نے وطن عزیز کے امن، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سیف الرحمن بھٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے متحد ہے۔