اسلام آباد:** مکمل پاکستان پارٹی کے اسلام آباد میں واقع مرکزی دفتر کا باقاعدہ افتتاح سیکٹر ایف-7/2، صفہ مال کے سامنے منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب میں پارٹی کے چیئرمین،محمد عبدالمتین ہاشمی جنرل سیکرٹری خالد محمود عباسی، چیئرمین کے حلقہ این اے 5کے کوآرڈینیٹر شاداب قریشی، راولپنڈی کے نائب صدر ریحان ہاشمی اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں یہ پارٹی کا پہلا مرکزی دفتر ہے جو مکمل طور پر فعال (آپریشنل) ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پارٹی کارکنان اور عوام کسی بھی وقت دفتر آ سکتے ہیں، کیونکہ یہ دفتر عوامی رابطے اور پارٹی سرگرمیوں کے لیے ہر وقت دستیاب رہے گا۔
چیئرمین نے پارٹی کے انتخابی نشان اور پاکستانی روپے کے مجوزہ لوگو(جس کو چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے متعارف کروایا ہے) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چمنی کا نشان کاروبار، صنعت اور معاشی ترقی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نشان کے ذریعے پارٹی کے نعرے “کاروبار” کو مزید تقویت ملی ہے اور پارٹی کی شناخت اور ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی پاکستان کی سیاست میں ایک مثبت، تعمیری اور مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق ملک میں بے روزگاری، لاقانونیت اور دیگر معاشی و سماجی مسائل کا دیرپا حل صرف کاروبار، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے ممکن ہے، اور پارٹی اسی وژن کے تحت اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اس موقع پر مکمل پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری خالد محمود عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی اپنی عوامی پالیسیوں، تنظیمی استحکام اور نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر مستقبل میں پاکستان کی ایک بڑی اور مؤثر سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔
تقریب کے اختتام پر پارٹی قیادت نے کارکنان سے ملاقات کی، دفتر کا معائنہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکمل پاکستان پارٹی عوامی خدمت، معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی۔
**جاری کردہ از:**
**مرکزی سیکریٹریٹ**
**مکمل پاکستان پارٹی

0092-313-5000-734
