چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے بلوچستان کے علاقوں سوراب اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ اور خودکش حملہ آور خواتین کی گرفتاری سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، بروقت حکمتِ عملی اور قومی سلامتی سے غیرمتزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوام کو چاہیے کہ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکمل پاکستان پارٹی ایک پرامن، مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے ہر مثبت قومی اقدام کی حمایت کرتی رہے گی، اور شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

0092-313-5000-734
