مکمل پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی سے ایک چائنیز کاروباری وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں مکمل پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری خالد عباسی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں انویسٹمینٹ سے متعلق، سرمایہ کاری، کاروباری مواقع، باہمی تعاون اور اقتصادی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد نے مکمل پاکستان پارٹی کے وژن، منشور اور پاکستان کی معاشی بہتری کے لیے پیش کیے گئے خیالات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔ خصوصی طور پر چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی جانب سے پاکستانی کرنسی کے لیے متعارف کرائے گئے نئے لوگو کے تصور، تخلیقی کاوش اور قومی سوچ کو بے حد پسند کیا گیا اور اس اقدام کو پاکستان کی شناخت کو اجاگر کرنے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول، مضبوط معیشت، کاروباری ترقی اور بین الاقوامی تعاون پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے مثبت روابط مستقبل میں پاکستان کی اقتصادی ترقی اور کاروباری شراکت داری کو مزید فروغ دیں گے۔

0092-313-5000-734
