0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Aug 2026

حضرت سائیں محمد اشرف بادشاہ ہاشمی علوی قادری قلندری سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے 87ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریبات میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی اور بانی اولاد علی ع کانفرنس کی خصوصی شرکت

| 23 Aug 2026  

تمیر شریف:خطۂ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت سائیں محمد اشرف بادشاہ ہاشمی علوی قادری قلندری سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے 87ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریبات میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی اور بانی اولاد علی ع کانفرنس نے خصوصی شرکت کی۔

عرس مبارک 20 اگست سے 22 اگست تک تمیر شریف میں سجادہ نشین حضرت پیر نسیم احمد ہاشمی قادری قلندری سرکار کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام، نعت خواں، قوالین اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت سائیں محمد اشرف بادشاہ ہاشمی قادری قلندری سرکارؒ ہمارے خاندان کے عظیم بزرگ تھے۔ ان کے ساتھ ہمارا خاندانی تعلق اور روحانی وابستگی ایک قابلِ فخر روایت ہے۔ ان کی زندگی محبت، امن، اخوت، انسانیت کی خدمت اور دین کی تعلیمات کے فروغ کا عملی نمونہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عظیم صوفیاء اور بزرگوں کی تعلیمات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کا پیغام کسی ایک علاقے یا خاندان تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے محبت، بھائی چارے، امن اور رواداری کا پیغام ہے۔

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے بزرگوں کی مثبت روایات اور ان کے پیغام کو نئی نسل تک منتقل کریں اور معاشرے میں امن، برداشت، محبت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیں۔

عرس مبارک کے موقع پر دربار شریف کو خوبصورت چراغاں سے سجایا گیا جبکہ زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ نکڑالی، پوٹھی شریف، تختی راجگان، جھٹہ ہتھیار، لہتراڑ، ترامڑی اور تمیر شریف سے عقیدت مندوں کی جانب سے ڈالیاں پیش کی گئیں، جبکہ لاہور سے آنے والے زائرین کی جانب سے خصوصی چادریں بھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر *مکمل پاکستان پارٹی کے علماء و مشائخ کے مرکزی رہنما صاحبزادہ عبدالوحید* نے بھی خصوصی شرکت کی۔
عرس مبارک 20 اگست سے 22 اگست تک تمیر شریف میں سجادہ نشین حضرت پیر نسیم احمد ہاشمی قادری قلندری سرکار کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام، نعت خواں، قوالین اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صاحب زادہ پیر حسن اطہر ہاشمی قادری اور صاحب زادہ پیر سالم اظہر ہاشمی قادری سے بھی چیئرمین ملاقات ہوئی۔