0092-313-5000-734    
Jobs  |   18 Sep 2026

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز مسجد کے قریب نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والا دھماکہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے

| 18 Sep 2026  

**کوہاٹ میں مسجد کے قریب دھماکہ — مکمل پاکستان پارٹی کا اظہارِ افسوس**

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز مسجد کے قریب نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والا دھماکہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ عبادت کے مقدس وقت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا نہایت قابلِ مذمت عمل ہے۔

مکمل پاکستان پارٹی اس المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

ایسے واقعات ہمارے معاشرے میں امن، برداشت اور انسانی جان کے احترام کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔ مساجد، عبادت گاہیں اور عوامی مقامات ہر شہری کے لیے امن و تحفظ کی جگہ ہونی چاہئیں۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

**مکمل پاکستان پارٹی** ہر قسم کی دہشت گردی اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتی ہے اور ملک میں پائیدار امن، اتحاد اور انسانی جان کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی

**مکمل پاکستان پارٹی**