0092-313-5000-734    
Jobs  |   20 Sep 2026

اڈیالہ روڈ کی سیوریج کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار غائب

| 20 Sep 2026  

اڈیالہ ( نامہ نگار) مین اڈیالہ روڈ کی سیوریج کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار غائب۔نالوں میں سے کچرا اُٹھانے اور صفائی کرنا بھی گورا نہیں کیا۔نالوں کے اوپر لنٹرنہ ڈالنے کے باعث حادثات معمول بن گئے ۔کئی افراد گر کر ٹانگیں بازوں تک توڑوا بیٹھے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،ایم این اے اور ایم پی اے و دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق مین اڈیالہ روڈ راولپنڈی کی سڑک کا کام مکمل ھوے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود سیوریج کے نالوں کا کام ٹھیکدار ادھورا چھوڑ کر غائب ھو گیا۔جس کے باعث کئی حادثے رونما ہوئے کئی افراد گر کر ٹانگیں، بازوں بھی توڑوا بیٹھے ہیں کیونکہ ان نالوں پر لینٹر نہیں ڈالا گیا ۔یاد رھے کئی جگہوں پر بغیر نالوں کی صفائی اور نالوں سے کچرا اور مٹی نکالے لینٹر ڈال دیا گیا ۔مگرسیوریج کا پانی جاری ھونے کے بجائے روڈ پر بہنے لگتا ھے اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،انجینئر قمر الاسلام راجہ ایم این اے،اور ایم پی اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ھے