0092-313-5000-734    
Jobs  |   20 Sep 2026

گورکھپور، اڈیالہ روڈ پر عوام الناس کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی کارروائی

| 20 Sep 2026  

اڈیالہ ( نامہ نگار) مین اڈیالہ روڈ پر قائم غیر مجاز اڈوں کے خلاف کارروائی ۔پارکنگ ایریا سے ریڑھیوں، سبزیوں،سلنڈر اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ۔غیر قانونی اڈے قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ھوگی ۔ متعدد سوزوکی گاڑیوں اور ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیوں کے چالان۔آئندہ ہفتے بھی کاروائی جاری رھے گی۔۔تفصیلات کے مطابق DSP ٹریفک اڈیالہ کی ہدایت پر آج گورکھپور، اڈیالہ روڈ پر عوام الناس کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران دکانوں کے سامنے موجود پارکنگ ایریا کو تجاوزات سے خالی کروایا گیا۔ متعدد دکانداروں کی جانب سے پارکنگ ایریا میں سبزیاں، ریڑھیاں، سلینڈرز اور دیگر سامان رکھا گیا تھا، جسے ہٹوا کر دکانوں کے اندر کروایا گیا اور پارکنگ ایریا کو عوام کے لیے مکمل طور پر خالی کروایا گیا۔اس کے علاوہ سڑک پر کھڑی عوامی گاڑیوں کو مناسب پارکنگ ایریا میں پارک کروایا گیا، تاکہ روڈ پر غیر ضروری رکاوٹ ختم ہو اور ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری رہے۔اسی طرح گورکھپور چوک پر سوزوکی گاڑیوں کی جانب سے قائم کیے گئے غیر مجاز اڈے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد سوزوکی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ ہائی ایس گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں پابند کیا گیا کہ چوک پر صرف پک اینڈ ڈراپ کی اجازت ہوگی، غیر ضروری قیام یا اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عوام الناس کی سہولت، پارکنگ کی دستیابی اور ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان شاء اللہ آئندہ ہفتے بھی اسی طرز پر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔