0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Nov 2024

*فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام*

| 15 Oct 2023  
*فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام*

*راولپنڈی، پاکستان* — فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل برائے افیلی ایٹڈ کالجز (کیو ای سی – اے سی) نے حال ہی میں ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (ایچ ای ڈی پی) کے تحت تین دن کا کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک جاری رہا، جس میں پاکستان کے تعلیمی شعبے تعلیمی شعبے سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی.

افتتاحی تقریب میں مسٹر اسد خان اور ڈاکٹر ارشد بشیر نے ایچ ای ڈی پی کے کمپوننٹ-2 کی تعلیم اور تعلیم  کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا. فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حمید نے یونیورسٹی کی چار سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی .
تقریب کے اختتام پر فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عزیرہ رفیق نے شرکاء میں  اعزازی شیلڈز تقسیم کیں.

اس طرح کے پروگرام ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوششوں اور عزم کا واضح ثبوت ہے.

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *