Jobs  |   15 September 2024

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی ) سیاسی و سماجی شخصیت اور صدر پی آئی سی عاقب دانیال نے نیشنل پریس کلب کے باہر 26اکتوبر 2023فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے

| 26 Oct 2023  
سیاسی و سماجی شخصیت اور صدر پی آئی سی عاقب دانیال نے نیشنل پریس کلب کے باہر 26اکتوبر 2023فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی ) سیاسی و سماجی شخصیت اور صدر پی آئی سی عاقب دانیال نے نیشنل پریس کلب کے باہر 26اکتوبر 2023فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قال قالا رسول اللہ ﷺ کے ماننے والے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے اُمتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے انسانیت کو بچانے کا درس دیا ہے فلطسنیوں پر اس وقت ظلم ہو رہا ہے بربریت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں اُنھوں نے کہا کہ فلسطینی مسئلے کا صرف یہی حل ہے کہ او آئی سی کا اجلاس فلسطین میں بلایا جائے اور اسلامی ممالک اس مسئلے پر عمل کریں فلسطینی ہمارے اپنے بھائی بہنیں ہمارے اپنے لوگ ہیں اُن پر ظلم ہوتا دیکھ کر ہمارے دل خون کے آنسو روتے ہیں رانا باصر مشہور و معروف کاروباری شخصیت اسلام آباد نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ نگران حکومت اب تک کیوں خاموش ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو تو یہ چاہیئے تھا کہ سب سے پہلے بڑھ کر فلسطینیوں سے عملاََ اظہار یکجہتی کرتا مگر ہماری حکومت بھی اب تک زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے اب حمایت سے فقط کچھ نہیں ہونے والا فلسطینوں کے لیئے عملی طور پر ہم سب پاکستانیوں کو اپنی استطاعت کے مطابق کوششیں تیز کرنا ہوں گی فلسطین میں مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے جسے مسجد اقصیٰ کہتے ہیں یہودی اس مسجد اقصیٰ کی نشانی ختم کر دینا چاہتے ہیں اس پاکیزہ مسجد میں سوا لاکھ انبیاء کی امامت میں نبی کریم ﷺ نے معراج کے موقع پر نماز پڑھائی تھی اور اسی مسجد اقصیٰ کا تذکرہ اللہ نے قرآن میں کیا ہے رانا باصر کا مزید کہنا تھا کہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی اُس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اور جس نے ایک انسان کا قتل کیا گویا اُس نے پوری انسانیت کا قتل کیا اسرائیل ایک ظالم جابر اور فرعونی، نمرودی اور یزیدی کردار ادا کر رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں تمام نوجوانوں کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی خبیب ظفر سماجی رہنما کے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اہل کوفہ کی طرح تماشائی بنے ہوئے ہیں زبانوں سے حمایتیں کر رہے ہیں اُدھر فلسطینی مَر رہے ہیں اسلامی ممالک کو حمایتوں کی پڑی ہوئی ہے حمایتوں کے کرنے سے اسرائیل کبھی ظلم بند نہیں کرے گا نہ ہی فلسطینی حمایتوں کے کرنے سے بچ جائیں گے یہ ہم ہماری جانیں ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ فلسطینیوں کے لیئے حاضر ہے ہمارے یہاں پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کر نے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم خواب غفلت میں سوتے پاکستانی حکمرانوں کے مُردہ ضمیروں کے مُردہ ضمیروں کو جھنجوڑ سکیں اور اپنی آواز اقوام متحدہ، عالمی عدالتِ انصاف اور تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیمات اور تمام اسلامی ممالک تک پہنچا سکیں اب اگر اسلامی ممالک خاموش رہے تو اسرائیل مزید آگے ممالک سے جنگ بندی شروع کرے گا احمد اسامہ طاہر سماجی شخصیت نے کہا کہ پاکستان کو عملی اقدامات فلسطین کے حق میں اٹھانے ہوں گے ہماری جانیں حرمت اقصیٰ پر قربان ہیں ہم فلسطینوں کے حق میں ہر عملی اقدامات اٹھائیں گے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *