Islamabad: (Staff Reporter) The Chinese Embassy in Islamabad, Pakistan, has provided a grant of 4 million rupees to the Department of Pakistan Studies at Hazara University Mansehra. This fund will be utilized for joint cultural and social initiatives, organizing Pakistani and Chinese traditional exhibitions, conducting training workshops, and various research activities in the field of education. Ayesha Alam, the Head Department of Pakistan Studies Hazara University Mansehra.,successfully secured this significant grant through her individual efforts. Vice-Chancellor Professor Dr. Mohsin Nawaz expressed joy over obtaining the grant, commending Ayesha Alam contributions to the improvement of the university, particularly in the field of Pakistan Studies. He further stated that the funds from the Chinese Embassy would support cultural programs, guest lectures, student exchanges, and contribute to formulating educational policies for the mutual benefit of Pakistan and China. It’s noteworthy that the Chinese Embassy in Islamabad has maintained close relations with the Department of Pakistan Studies at the university for the past three years, fostering bilateral educational, research, cultural, and social initiatives.
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں چینی سفارتخانے نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کو 40لاکھ روپے فراہم کر دیئے۔یہ رقم ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کے تحت مشترکہ ثقافتی و سماجی سرگرمیوں ،پاکستانی و چینی روایتی نمائشوں کے انعقاد،تربیتی ورکشاپس اور تعلیمی میدان میں مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ تعلیمی شعبے کی ہیڈ عائشہ عالم کی انفرادی کوششوں سے ہزارہ یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانے سے 40لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ کے حصول میں کامیاب ہوئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے گرانٹ کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شعبے کی ہیڈ عائشہ عالم کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوںنے یونیورسٹی کی بہتری اور بالخصوص شعبہ پاکستان سٹڈیز کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ نا صرف قابل ستائش ہیں بلکہ یونیورسٹی کے دیگر تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے لئے قابل تقلیدبھی ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ چینی سفارتخانے کی طرف سے ملنے والی رقم سے یونیورسٹی کے شعبہ پاکستان سٹڈیز کے تحت مختلف کلچرل پروگرامز کے انعقاد، گیسٹ لیکچر اورطلباء وفود کے تبادلے سمیت پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلیمی پالیسی بنانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ مذکورہ تعلیمی شعبے میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ یونیورسٹی کے شعبہ پاکستان سٹڈیز کے ساتھ گذشتہ تین سالوں سے انتہائی قریبی روابط قائم کیئے ہوئے ہے جس کے تحت دو طرفہ تعلیمی تحقیقی ثقافتی اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔