0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Nov 2024

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تین جمادی الثانی مجلس عزاء صدیقتہ الکبریٰ مرکزی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد میں بپا ہو گی، ملک شعیب حسن

| 15 Dec 2023  

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

 

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تین جمادی الثانی مجلس عزاء صدیقتہ الکبریٰ مرکزی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد میں بپا ہو گی، ملک شعیب حسن
مجلس عزاء میں ملک پاکستان کے نامور علمائے کرام اور ذاکرین عظام شرکت کریں گے کاظمی برادران کی نوحہ خوانی ہوگی

وفاقی دالحکومت کے دیہی علاقے ترلائی کلاں میں تین جمادی الثانی کو ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزاء بپا ہوگی سیّدہ فاطمہ الزہرا ؑ پہ امت رسول ﷺ نے رسول ﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ان خیالات کا اظہار ملک شعیب حسن بانی مجلس تین جمادی الثانی مرکزی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ اسلام آباد نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کیا ملک شعیب نے کہا کہ تین جمادی الثانی دسمبر 2023 کی مجلس میں حق وکیل آل محمد ؑ علامہ راجہ بشارت حسین امامی، بحرالمصائب غلام عباس جپہ سرگودھا، ذاکر ملک علی رضا کھوکھر سرگودھا، ذاکر آل محمد ؑ سیّد فرخ عباس بخاری، ذاکر عالم عباس بھٹی، علامہ علی ناصر الحسینی، ذاکر سیّد مرتضیٰ عاشق، ذاکر سیّد علی نقی نقوی، سیّد عون صابر شاہ، ذاکر صفدر عباس، ذاکر ناہید عباس جگ، ذاکر سیّد محمد علی، ذاکر سیّد الیاس رضا، کاظمی برادران 110، ذاکر بلال حیدر خواجہ، ذاکر عمران عباس، ذاکر سیّد مطیع الحسنین کاظمی، بحر المصائب سیّد وارث عباس نقوی، علامہ سیّد فخر عباس عابدی شرکت کریں گے اور شہادت سیّدہ فاطمہ ؑ زہرا کو بیان کریں گے ملک شعیب حسن نے کہا کہ سیّدہ فاطمہ ؑ پہ جلتا ہوا دروازہ گرایا گیا مولا علی علیہ السلام مشکل کشاء
نے جناب فاطمہ ؑ کی چالیس قبریں بنائیں سیّدہ زینب ؑ نے جب پوچھا بابا یہ چالیس قبریں کیوں کھود رہے ہیں مولا علی ؑ فرمانے لگے میں زہرا ؑ کو دفنایا نہیں چھپایا ہے کہیں ظالم بیلچے اور سامان لیکر قبرمیں سے نکال کر دختر رسول ﷺ پہ تشدد نہ کریں ملک شعیب حسن نے کہا کہ مجلس عزاء قائد ملت جعفریہ آغا سیّد حامد علی شاہ موسوی النجفی سرکارکی نگاہ کرم سے بپا ہو گی مجلس عزاء میں روحانی شرکت سیّد نزاکت نقوی، سیّد نصرت نقوی اور علامہ ناصر عباس شہید حق وکیل زہرا ؑ آف ملتان کی ہو گی ملک شعیب حسن نے کہا کہ مجلس کے منتظمین میں پسران ملک غلام حسن، پسران صوبیدار خان بہادر شامل ہیں مستورات کے حصے میں سے جناب مظلومہ کونین جناب سیّدہ زہرا ؑ کا تابوت بر آمد ہو گا
ملک شعیب حسن نے کہا کہ ہم سیّدہ زہرا ؑ کو پرسہ دے کر جناب سیّدہ فاطمہ ؑ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں سیّدہ کونین جناب فاطمہ زہرا ؑ
پہ ظلم و ستم ہوا ہے تاریخ کی کتب بھری پڑی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ”فاطمہ ؑ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے اِسے ناراض کیا گویا اُس نے مجھے ناراض کیا“ ملک شعیب حسن نے کہا کہ جبرائیل امین جناب فاطمہ ؑ کے در کی نوکری کرنے والا ہے جبرائیل امین علیہ السلام نورانی مخلوقات کا سردار ہے در آل محمد ؑ پہ جب آیا فقیر، یتیم اور اسیر بن کر آیا جبرائیل ؑ سیّدہ زہرا ؑ کے سجدے میں جانے پر اللہ کے حکم سے
جنت سے جنتی لباس لیکر در زہرا ؑ پہ آتا رہا ہے پوری کائینات شہادت بنت رسول ﷺ سیّدہ فاطمہ زہرا ؑ میں نجیدہ اور دکھوں سے لبریز ہے
ملک شعیب حسن نے کہا کہ نبی ﷺ کی بیٹی دربار میں کھڑی رہی اپنا حق مانگنے گئی تھیں ناجانے کیسے مسلمان تھے جنھوں نے رسول اللہ ﷺ کی پاکیزہ دختر کو جھٹلایا
ملک شعیب حسن نے کہا سیدہ زہرا ع کا در مشکل کشائی کا دروازہ ہے میں گواہی دیتا ہوں رسول اللہ کی پاکیزہ بیٹی جنتی خواتین کی سردار جناب سیدہ فاطمہ زہرا ع پوری کائینات کی خواتین میں سچی ہیں

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *