اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)
اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا پہ جاری کردہ پیغام میں سینیئر صحافی و کالم نگار کامران کھوکھر نے اپنی خرابی صحت کے بارے عوام الناس کو آگاہ کیا اور دعاؤں کی درخواست کی
وفاقی دالحکومت سے تعلق رکھنے والے معروف و مشہور سینیئر صحافی، کالم نگار و تجزیہ و تبصرہ نگار کامران کھوکھر دسمبر کی سرد راتوں میں صحافتی فرائض ایمان داری و دیاتن داری سے سر انجام دینے کے باعث شدید علیل ہو گئے اُنھوں نے سوشل میڈیا پہ جاری کردہ پیغا م میں کہا کہ میں تیز بخار، گلہ کی خرابی اور سخت کھانسی میں مبتلا ہوں تمام احباب میرے لیئے دعائیں کریں سوشل میڈیا پہ جاری کردہ پیغام کے بعد سینیئر صحافی کامران کھوکھر کو دعاؤں و ہمدردانہ پیغامات اُن کے چاہنے والوں کی طرف سے آنا شروع ہو گئے کامران کھوکھر نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں بیماری کو صحافت کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیتا میرا بخار اگر سو، ایک سو ایک، ایک سو دو تک بھی ہو میں خبریں بناتا ہوں اپنی صحافتی کارکردگی کو عملی طور پر عوام الناس کو با خبر رکھنے کے لیئے جاری رکھتا ہوں اُنھوں نے کہا کہ اگر میں دنیا سے چلا بھی گیا تو راہ حق پغمبرانہ شعبے صحافت میں کاکردگی کا عملاََ مظاہرہ کرتے دنیا سے خاموشی سے رخصت ہو جاؤں گا دنیا میں رہ کر اپنے حصّے کا چراغ روشن کرنے کی ادنیٰ سی کوششیں کر رہا ہوں جس کی روشنی نا امیدوں کے لیئے اُمید کی کرن اور بے سہاروں کے کاندھوں کا مضبوط سہارا ہو تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی کامران کھوکھربہادرانہ و دلیرانہ صحافت کرنے میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں وہی سینیئر صحافی کامران کھوکھر کو حق و سچ اور دلیری پہ صحافت کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون سے سزائیں صحافت کے ذریعے سے دلوانے پر جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں، قتل و اقدام قتل کی دھمکیاں آ چکی ہیں متعدد بار سینیئر صحافی کامران کھوکھر پر ثبوتوں، شواہد اور مکمل دستاویزی حوالوں کے ساتھ خبریں اخبارات میں شائع کرنے پر قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں جس میں سینیئر صحافی کامران کھوکھر محفوظ رہے ہیں