مکمل پاکستان پارٹی اس امر کا باقاعدہ اعلان کرتی ہے کہ پارٹی نے اپنے تمام اندرونی و بیرونی انتظامی، تنظیمی اور ابلاغی معاملات میں اردو زبان کو عملی طور پر نافذ کر دیا ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ اردو نہ صرف پاکستان کی قومی زبان ہے بلکہ یہی زبان قوم کو جوڑنے، عوام تک پیغام پہنچانے اور ایک مضبوط قومی شناخت قائم کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ہم آئندہ بھی اردو زبان کو ہی ترجیحی بنیادوں پر آگے لے کر چلیں گے اور پارٹی کی تمام پالیسی سازی، عوامی رابطہ مہم، تربیتی پروگرامز اور سرکاری معاملات میں اردو زبان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ ہمارا ماننا ہے کہ قومی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب قوم اپنی قومی زبان میں سوچے، سمجھے اور آگے بڑھے۔
ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اردو زبان کے فروغ، نفاذ اور وقار کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عام شہری بلا رکاوٹ ریاستی و سیاسی امور میں شامل ہو سکے۔ مکمل پاکستان پارٹی اردو زبان کو پاکستان کی وحدت، خودمختاری اور ترقی کی علامت سمجھتی ہے اور اسی زبان کے ذریعے ملک کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے
چیرمین محمد عبد المتین ہاشمی
پاکستان زندہ باد
مکمل پاکستان پارٹی پائندہ باد
03703496933 Head Office
Hashmi street
Muhammadi colony Near Ali town Adayala road Rawalpindi
Email. mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
