0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Dec 2025

آئیں، ہم سب مل کر اس سفر کا حصہ بنیں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اب ہمارے ہاتھ میں ہے۔ محمد عبدالـمتین ہاشمی

| 18 Dec 2025  
آج کے حالات اور ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، میں قوم کو نئے چودہ نکات پیش کر رہا ہوں۔ یہ نکات کسی کاغذی اعلان کے لیے نہیں، بلکہ زمینی حقائق کو سمجھ کر، عوام کی ضروریات اور مستقبل کی تعمیر کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ان نکات کی بنیاد ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل پر رکھی گئی ہے، تاکہ ریاست اور عوام کے درمیان ٹوٹا ہوا اعتماد دوبارہ بحال ہو سکے۔
یہ نئے چودہ نکات ماضی کی نقل نہیں، بلکہ آج کے پاکستان کے لیے ایک ضرورت اور رہنما راستہ ہیں۔ ان میں شامل ہیں: نوجوانوں کا روشن مستقبل، والدین کا تحفظ، خواتین کا احترام، روزگار کے مواقع، تعلیم کی ضمانت، اور ہر شہری کے لیے باعزت زندگی۔ ہم عوام کے سامنے مزید عملی نکات اور پروگرام بھی لاتے رہیں گے، کیونکہ یہ سفر صرف ایک جماعت کا نہیں، بلکہ ہر پاکستانی کا ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی عوام کے ساتھ، مشاورت اور آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ جس طرح قائداعظم محمد علی جناحؒ نے صبر، تدبر اور مسلسل مذاکرات کے ذریعے ایک آزاد وطن حاصل کیا، اسی حکمت عملی کے تحت ہم بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نفرت، انتشار اور ٹکراؤ نے کبھی کسی قوم کو ترقی نہیں دی۔ حقیقی طاقت ہمیشہ بات چیت، اصول اور عوامی شرکت سے پیدا ہوتی ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر ایک نئے عزم اور جوش کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک منصفانہ، مضبوط، جدید اور ترقی یافتہ ریاست بنے، جہاں ہر فرد کو اس کا حق ملے اور ہر شہری اپنی عزت کے ساتھ زندگی گزار سکے۔
آئیں، ہم سب مل کر اس سفر کا حصہ بنیں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اب ہمارے ہاتھ میں ہے۔
محمد عبدالـمتین ہاشمی
چیئرمین
مکمل پاکستان پارٹی
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com