0092-313-5000-734    
Jobs  |   24 Nov 2024

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے وفدکا ننشیا یونیورسٹی کے سکول آف ایگریکلچر کا دورہ،

| 29 Sep 2023  
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے وفدکا ننشیا یونیورسٹی کے سکول آف ایگریکلچر کا دورہ،
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے وفدکا ننشیا یونیورسٹی کے سکول آف ایگریکلچر کا دورہ، ایریگیشن سسٹم کامعائنہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر ناصر، ابراہیم مراد اورسیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے مختلف زرعی ریسرچ سنٹر دیکھے چینی صوبہ ننشیا کے شہر پنگ جی پاو میں آبپاشی و زرعی نظام کا بھی جائزہ ،جدید ترین ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا مشاہدہ مکئی کی تیار فصل اور پانی کے موثر استعمال کے عمل کا جائزہ ،معدنیات ملے پانی سے پیداوار میں 50 فیصد اضافہ ہوتا ہے:بریفنگ چین وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کے وفد نے ننشیا یونیورسٹی کے سکول آف ایگریکلچر کا دورہ کیا۔ صوبائی وزراء نے ین چوان کے آبپاشی و زرعی نظام کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی وزراء نے سکول آف ایگری کلچر میں زرعی ریسرچ سنٹر کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور جدید بنیادوں پر ریسرچ کاعمل دیکھا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر اور ابراہیم حسن مراد نے چینی طلبا و طالبات سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہاکہ سکول آف ایگریکلچر ننشیا یونیورسٹی زرعی ریسرچ میں بہت آگے ہے۔ چینی زرعی ریسرچ سے استفادہ کریں گے۔اظفر علی ناصر نے سکول آف ایگری کلچر کو سراہتے ہوئے کہاکہ چینی طلباء و طالبات کیلئے سکول آف ایگریکلچر میں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ پنجاب کے زرعی ریسرچ اداروں کو بھی ننشیا یونیورسٹی کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ زرعی ریسرچ میں چینی اداروں کی معاونت کا خیرمقدم کریں گے۔ دورے کا مقصد زرعی ریسرچ میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ ننشیا یونیورسٹی کے سکول آف ایگریکلچر کی فیکلٹی 200 ٹیچرز پر مشتمل ہے۔ سکول آف ایگریکلچر میں 2000 سے زائد سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر،ابراہیم حسن مراد اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے پنگ جی پائو (Ping ji Pu)کے علاقے میں آبپاشی و زرعی سسٹم کامعائنہ کیا ۔صوبائی وزراء نے ڈرپ ایریگیشن نظام کا مشاہدہ کیا اور مکئی کی تیار فصل کا مشاہدہ کیا۔ صوبائی وزراء نے زراعت کے لیے پانی کے موثر استعمال کے عمل کا جائزہ لیا ۔متعلقہ حکام نے ین چوان کے آبپاشی و زرعی نظام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یلیو ریورر سے پانی لے کر ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ضرورت کے مطابق پانی میں معدنیات شامل کرکے فصلوں کو فراہم کیا
جاتاہے۔ معدنیات والے پانی کے باعث فصلوں کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ ٭٭٭

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *