0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Nov 2024

ین چوان،6ویں چین عرب ایکسپوکے استقبالیہ میں پنجاب کے سرکاری وفد کی خصوصی شرکت

| 29 Sep 2023  

ین چوان،6ویں چین عرب ایکسپوکے استقبالیہ میں پنجاب کے سرکاری وفد کی خصوصی شرکت صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مرادکی ننشیا کے حکام اورعرب ممالک کے وفود سے ملاقاتیں دورہ چین پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے معاون ثابت ہو گا:ایس ایم تنویر لاہور21ستمبر:…چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں 6ویں چین،عرب ایکسپو میں شریک غیر ملکی مندوبین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل پر مشتمل پنجاب حکومت کے وفد نے 6ویں چین،عرب ممالک ایکسپوتقریب میں خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مرادنے ننشیا کے حکام اور کیمونسٹ پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ صوبائی وزراء نے ایکسپو میں شریک عرب ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں ۔ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہاکہ دورہ چین پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے معاون ثابت ہو گا۔ استقبالیہ تقریب میں چین کا ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا اورچینی فنکاروں نے ثقافتی پرفارمنس سے شرکاء کو محفوظ کیا۔ ٭٭٭

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *