عالمی تعاون، خواتین کی بہتری، اور ایس۔ٹی۔ای۔ایم میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا”
دوسری انٹرنیشنل کانفرنس ان ایمرجنگ ٹرینڈز ان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں منعقد کی گئی ۔ دنیا بھر کے معروف علماء اور قابلِ ذکر ریسرچرز نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس میں بین الاقوامی تعاون، علمی پیشروی، اور ایس۔ٹی۔ای۔ایم میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی تائید کی گئ۔ یہ کانفرنس 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہی، جس کی تنظیم پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر عزیرہ رفیق اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہوئی۔
پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نےکانفرنس کو نیٹ ورکنگ اور علمی تبادل کو فروغ دینے کا اہم کردار دینے پر سراہا۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے پروجیکٹس کی حمایت اور خواتین کی شرکت کی حمایت کرنے کا وعدہ دیا۔
مہمان خصوصی، یوکے پارلیمنٹ ممبر، مسٹر افضل خان نے خواتین کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں یونیورسٹی کے کردار کو خوب سراہا ۔
کانفرنس کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ افتخار نے شرکاء، انٹرنیشنل شرکاء اور اسپانسرز جیسے
HEC، PSF، NCPC، ٹیکنالوجی لنک، ریز ٹیکنالوجیز، سائنس سینٹر، اور
پاکستان پیور گیس کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پرشرکاء ميں شيلڈز اورسرٹييفکيٹ تقسیم کيے گۓ،