Jobs  |   19 September 2024

غیر قانونی بجلی استعمال کرنے کیخلاف کارروائی دامن کوہ کے منیجر کو مہنگی پڑ گئی

| 27 Dec 2023  

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

غیر قانونی بجلی استعمال کرنے کیخلاف کارروائی دامن کوہ کے منیجر کو مہنگی پڑ گئی

سٹال ہولڈر ابرار،نعمان کا منیجر اور سپروائز پر حملہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور تشدد کیا دیگرسٹال ہولڈر نے جان خلاصی کروائی،گوہر محبوب

تھانہ کوہسار پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا مینجر دامن کوہ

دونوں فریقوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں کل دونوں فریقین کو تھانہ طلب کیا ہے قانونی کے مطابق کارروائی ہوگی ایس ایچ او کوہسار

تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع دامن کوہ پارک کے منیجر گوہر محبوب اور ،سپروائز عقیل کے مطابق وہ اور سٹریٹ لائٹس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر سٹال ہولڈروں کی طرف سے غیر قانونی طریقہ سے بجلی استعمال کرنے کیخلاف آپریشن کیا اور بجلی کاٹ دی جسکی رنجش میں دو سٹال ہولڈر جن میں ابرار حسین اور نعمان نے پارک مینجر گوہر محبوب اور سپروائز عقیل پر جان سے مارنے کیلئے حملہ کرتے ہوئے انکو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں دیگر سٹال ہولڈروں نے ہماری جان بخشی کروائی جسکی بابت ہم نے پولیس کو کال کی تو پولیس کے آنے پر ابرار حسین موقع سے فرار ہوگیا جبکہ نعمان کو پولیس نے پکڑ لیا نعمان نے تحریری معافی مانگی تو ہم نے اسکو معاف کردیا جبکہ ابرار حسین کے بھائی نے تھانہ کوہسار پولیس کو ہمارے خلاف درخواست دی کے ہم نے انکا سٹال توڑا اور انکے بھائی کو اغواء کرلیا جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہم نے تمام تر واقع اعلی حکام تک پہنچا دیا ہے اور تھانہ کوہسار پولیس کو تحریری درخواست دی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا اسرار کرمنل ملزم ہے ہمیں اس سے سخت جان کا خطرہ ہے اس کے حمایتوں کی ہمیں جیل سے بھی کالیں آرہی ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے منیجر دامن کوہ کی میڈیا کی توسعت سے ارباب اختیار سے انصاف کا مطالبہ دوسری جانب ایس ایچ او کوہسار کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی درخواستں موصول ہوئی ہیں دونوں فریقین کو کل طلب کیا ہے دونوں فریقین کو سن کر ضبط کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی.

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *