0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Nov 2024

عنوان: بانی پاکستان ازقلم:آمنہ راجپوت

| 28 Dec 2023  

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سےہوتاہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔

ہر قوم میں ایسے ہیرو ملتے ہیں جن کے کارناموں سے تاریخ کے اوراق روشن ہوتے ہیں۔ دوسری قومیں ہیرو پیدا کرتی ہیں یہاں ہیرو نے قوم کو پیدا کیا۔
قائدا اعظم محمد علی جناح کا شمار بر صغیر کی تاریخ پاک و ہند کی تقسیم کے دوران گراں قدر خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے زیادہ قابل احترام رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح25 دسمبر 1876ءکو کراچی میں پیدا ہوئے۔
محمد علی جناح کو چھ برس کی عمر میں کراچی کے سکول میں داخل کروا دیا گیا ایک سال انہوں نے ممبئی کے سکول میں تعلیم حاصل کی۔ اگلے سال وہ کراچی ا گئے، اور سندھ مدرسہ ہائی سکول میں داخلہ لیا۔ آپ نے 16 سال کی عمر میں میٹرک پاس کیا۔
آپ کے والد اپ کو اپنے کاروبار میں لگانا چاہتے تھے لکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، اس لیے اپ کو اعلی تعلیم کے لیے انگلینڈ بھیج دیا۔جناح کے والد پیشے کے اعتبار سے تجارت کرتے تھے، قائد اعظم محمد علی جناح اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بارایٹ لا کرنے لندن چلے گئے وہاں سے وکالت کی ڈگری حاصل کی، پیشے کے اعتبار سے محمد علی جناح وکیل تھے۔ انہوں نے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔
پاکستان کا قیام قائد اعظم کی کاوشوں کا مرون منت ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے زمانہ طالب علمی میں ہی سیاست میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی۔ 1906ء میں کانگرس میں شمولیت اختیار کی، لیکن بہت جلد یہ بات محسوس کر لی کانگرس ہندوں کی نمائندہ جماعت ہے اس کو مسلمانوں کے مسائل اور آزادی سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ تو آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ 1935ء میں مسلم لیگ کا اجلاس لکھنؤ میں منعقد ہوا۔ قائد اعظم نے مرکزی اور صوبائی اسمبلیوں میں مسلم لیگ کی پارٹیاں بنائی۔ 23 مارچ 1940ء کو قائد اعظم کی صدارت میں مسلم لیگ کا اجلاس ہوا تو قرارداد پاکستان متفقہ طور پر منظور کر لی جس میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قائد اعظم کی مسلسل کوششوں کے بعد 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ دن رات محنت کرنے کے بعد آپ کی صحت پر بہت برا اثر ڈالا۔ 1948ء کو برصغیر کے سب سے بڑے رہنما پاکستانی عوام کو یتیم بنا کر اپنے پیچھے سوگوار چھوڑ گئے۔ آپ کو کراچی میں دفن کیا گیا-

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *