0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Nov 2024

*وفا کا دوسرا نام ۔ظالموں کے سامنے چٹان ۔چکوال کی بیٹی چکوال کی شان محترمہ غزالہ صفدر چوہدری

| 28 Dec 2023  

*وفا کا دوسرا نام ۔ظالموں کے سامنے چٹان ۔چکوال کی بیٹی چکوال کی شان محترمہ غزالہ صفدر چوہدری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔* بے شک 9 مئی پاکستان کے لیے حقیقت میں سیاہ ترین دن تھاجس کی بھی یہ شازش تھی جس کی بھی یہ پلاننگ تھی جس جس نے بھی اس میں حصہ لیا بے شک وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کا دشمن ھے اور رھے گا ۔ھم عوام ہر قدم ہر حال میں اپنی افواج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے تھے کھڑے ھیں اور کھڑے رھیں گے ۔وقت کی بے رحم موجوں اور چند شر پسند عناصر نے یہ 9 مئی کا واقع تو رونما کروا دیا مگر افسوس کے اس کے بعد بھی چند عناصر نے سارا کا سارا نزلہ پاکستان تحریک انصاف اور کارکنان پر ڈال دیا ۔اس دن سے لے کر اج تک ہر پی ٹی آئی کے کارکن کو پاکستان کا دشمن سمجھا جانے لگا ۔عدالتوں میں کیس چلائے گئے طرح طرح کے مظالم ڈھائے گئے ۔ جس طرح پورے پاکستان میں اور 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے بعد سے لے کر اب تک تحریک انصاف پر مظالم ڈھائے گئے۔اسی طرح 9 مئی کے واقعات سے لے کر اب تک بے گناہ اور ہر قدم ہر وقت اپنی جماعت اپنی پارٹی کی وفا دار رھنے والیں ہر ظلم قید و بند کی صحبتیں سہنے والیں ۔پولیس کے ہر رویے کو برداشت کرنے والیں ۔ فیملی ممبر کو ہسپتال لے جانے اور پولیس کی تین تین گاڑیوں کے زد میں آ کر خوار ھونے والیں پولیس کے ریڈ اور چھاپوں کو براداشت کرنے والیں محترمہ غزالہ صفدر چوہدری نے ہمت اور وفا کی مثال قائم کر دی جو چکوال کی سیاست کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ۔چکوال کی سیاست میں بڑے بڑے برج وقت کی سختیاں دیکھ کر گر گئے بڑے حسب نصب اور ناموں اور بڑے بڑے رنگ بدلانے والے اپنے مفاد کی خاطر راستے بدلا گئے پر محترمہ نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا ۔چکوال میں فرزند چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی اور دختر چکوال محترمہ غزالہ صفدر چوہدری دو ایسے نام ھیں جہنوں نے ہر ظلم سہہ کر کرپٹ سسٹم اور ظالموں کے سامنے ہار نہ مانی اور اس قوم کو سمجھا دیا کہ ظلم کا بدلہ ووٹ سے ھو گا ۔ظالم کا ظلم ٹوٹ جائے گا پر وفا کا نام بلند رھے گا۔ اج بھی پر امید نظر آتی ھیں کہ تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف انے والے دور میں ملک میں آئن کا نفاظ ھو گا ایک ریاست ایک دستور ھو گا پاکستانی اداروں اور پاکستانی عوام کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ھو گا ۔پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ھو گا ۔ انشاء اللہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP22 محترمہ غزالہ صفدر چوہدری ۔۔۔۔۔۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *