مینیجر دامن کوہ گوہر ملک کیخلاف اغوا کی درخواست کا ڈراپ سین
ہم نے خود سٹال توڑا، ابرار کو کسی نے اغوا نہیں کیا، غلط بیانی پر معاف کیا جائے۔درخواست گزار
حق سچ کی فتح ہوئی، بجلی چوری اور تجاوزات کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی جاری رکھینگے۔ مینجر دامن کوہ گوہر ملک
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) مینیجر دامن کوہ گوہر ملک کیخلاف اغوا کی درخواست کا ڈراپ سین، چند روز قبل تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع دامن کوہ پارک کے منیجر گوہر محبوب اور سپروائز عقیل کے مطابق وہ اور سٹریٹ لائٹس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر سٹال ہولڈروں کی طرف سے غیر قانونی طریقہ سے بجلی استعمال کرنے کیخلاف آپریشن کیا اور بجلی کاٹ دی جسکی رنجش میں دو سٹال ہولڈر جن میں ابرار حسین اور نعمان نے پارک مینجر گوہر محبوب اور سپروائز عقیل پر جان سے مارنے کیلئے حملہ کرتے ہوئے انکو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر دیگر سٹال ہولڈروں نے ہماری جان بخشی کروائی جسکی بابت ہم نے پولیس کو کال کی تو پولیس کے آنے پر ابرار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ نعمان کو پولیس نے پکڑ لیا نعمان نے تحریری معافی مانگی تو ہم نے اسکو معاف کردیا جبکہ اسرار کے بھائی نے تھانہ کوہسار پولیس کو ہمارے خلاف درخواست دی کے ہم نے انکا سٹال توڑا اور انکے بھائی کو اغواء کرلیا جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، بعد ازاں درخواست گزار نے تحریری طور پر معافی مانگتے ہوئے یہ اقرار کیا اس نے مینیجر گوہر ملک کیخلاف جھوٹی درخواست دی تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے مفرور ملزم ابرار اپنے والد کے گھر میں روپوش ہے۔ اس حوالے سے مینجر دامن کوہ گوہر ملک نے کہا کہ حق سچ کی فتح ہوئی، بجلی چوری اور تجاوزات کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی جاری رکھینگے، ایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیاض مرد مومن ہیں جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دیا، ایڈوکیٹ ہائیکورٹ راشد کیانی کا مشکور ہوں جنہوں نے قدم بہ قدم ساتھ دیا۔