خواتین کی آواز بنی ہوئی ہیں تاکہ ضلع بہاولپور کی خواتین بھی سماجی سیاسی اور انتخابی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے میں جدوجہد کررہی ہیں ۔
اس سلسلے میں کو لیشن فار انکلیوسو پاکستان کے باہمی اشتراک سے العظمت ویلفیئر سوسائٹی ضلع بہاولپور کےمارجنلیز لوگوں کی سماجی سیاسی اور انتخابی عمل میں شمولیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے پسماندہ علاقہ جات میں خواتین سیشن کا انقعاد کیا ہے
مس عظمی عظمت قریشی صدر العظمت ویلفیئر سوسائٹی یزمان نے مزید خواتین سیشن سے کہا اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے
خواتین کو سیاسی سماجی دھارےمیں شمولیت سیاسی جماعتوں کی اپنی دلچسپی اور کوشش کے بغیر ممکن نہیں ضلع بہاولپور کی تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی نصف آبادی کو قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کے مسائل کو اپنے سیاسی ایجنڈے میں ترجیح دینا ہو گئی۔
سڑکوں اور پبلک مقامات پر جنسی ہراسائی کا خاتمہ خواتین کی قومی دھارے میں شمولیت کےلیے لازمی ہے حکومت اور ضلع بہاولپور کی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اپنی کمپین میں سڑکوں پر جنسی ہراسائئ کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کا اعلان اپنے ایجنڈا کا حصہ بنانا چاہئے ۔
یہ پیغام العظمت ویلفیئر سوسائٹی یزمان اور کولیشن فار انکلیوسو پاکستان کی جانب سے پیش کیا گیا ہے
اور مس عظمی عظمت نے آنے والے تمام معزز مہمانوں سابقہ یوسی کونسلرز سابق ضلعی ممبرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا