0092-313-5000-734    
Jobs  |   25 Nov 2024

تہمینہ فاطمہ (ڈی جی خان)           امن کا پیغام مُجھے  حق  کہنے  کا   حق  چاہیئے جہاں سرِعام انسانیت کا قتل عام ہو نہیں  مُجھ  کو   ایسا   نگر   چاہیئے

| 30 Dec 2023  
فلسطین کی اُجڑی صورتِحال کو دیکھ کر امن کا  پرچار کرنے والوں کے نام یہ پیغام امن ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کا ثمر دے ۔اِس جہنم نُما دُنیا کو امن و امان کا گہوارا بنا دے ۔یہ دُنیا جِس کو خوبصورت بنانے میں قدرت نے کوئی کسر نہ چھوڑی لیکِن نا عاقبت اندیشوں نے بھی اِس کی تباہی میں کوئی کمی نہیں کی ۔یہ دنیا فانی ہے ۔اِنسان اِس دُنیا سے رخصت ہونے سے پہلے  کُچھ ایسا تو کر کے جائے جو اُس کے لیئے کار خیر ثابت ھو ۔کوئی ایسا کام جو اُس کو مرنے کے بعد بھی اِس کو زندہ رکھے ۔کوئی ایسا کام جو قدرت نے فطری طور پر انسان کے اندر ودیعت کر دیا ہے اور اِنسان اِس دُنیا کی چکا چوند میں کھو کر غافل ہو گیا ھے ۔امن کہنے میں تو ایک آسان سا لفظ ہے لیکن امن سے بھرے معاشرے کو تشکیل دینا مُشکِل کام ہے ۔دُنیا كو امن سے بھرنا چاہتے ہو تو اپنے گھر سے پیغام امن شروع کرو ۔امن گھروں میں پلے گا گھروں میں پروان چڑھے گا تو معاشرے سے ہوتا ہوا دُنیا میں پھیلے گا ۔امن کی پرورش گھروں میں ہو سکتی ہے ۔امن کا ظرف گھر ہے ۔امن کے تخلیق ہونے کی جگہ گھر ہے ۔ ہم سب مِل کر گھروں میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا  اپنا کردار ادا کریں ۔اِس دُنیا کو آنے والی نسلوں کے لئے جائے پناہ اور جائے امن بنانے میں بھی اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایسی دُنیا بنا کر جائیں جِس میں وُہ جی بھر کر جی سکیں اور سکھ کا سانس لے سکیں۔اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر صاحبِ اختیار لوگ جو خاموشی اختیار کیۓ ہوئے ھیں اُن سے یہ کہنا چاہوں گی یہ آگ جو  آج دوسروں کے گھروں میں لگی ہے کل تمہارے گھروں کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔صاحبِ اختیار لوگ اگر ظُلم پر خاموش ہیں تو گویا وُہ ظُلم کا ساتھ دے رہے ہیں ۔اپنے صاحبِ اختیار ہونے کا حق استعمال کرو ۔مظلوموں کی نظریں تُم پر ٹکی ہیں ۔اگر تُم اِن کی داد رسی نہیں کرو گے تو جان لو کہ اِن کی آہیں ،سسکیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔اِن کی آہیں اور سسکیاں تمہارے لیئے وبال جان بن جائیں گی ۔ ایک دن آئے گا جب تُم  بھی جائے امن ڈھونڈتے پھرو گے اور اپنے کیۓ پر پچھتاتے پھرو گے ۔۔۔۔۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *