بقرہ عید کے موقع پر قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے ، اسکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کی تعلیمی کفالت کا ذمہ ہمارے پاس ہے ، تسنیم فاطمہ
سول سوسائٹی ہومینٹی کی بانی و سرپرست اعلیٰ تسنیم فاطمہ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میری تنظیم کے زیر اہتمام انسانیت کی بھرپور طریقے سے خدمت کا سلسلہ جاری ہے تسنیم فاطمہ نے کہا کہ سول سوسائٹی ہومینٹی کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غرباء و مستحقین میں راشن کی مفت تقسیم کی جاتی ہے تا کہ مستحقین اور سفید پوش طبقہ رمضان میں بہترین افطاری و سحری کھا سکے تسنیم فاطمہ نے کہا کہ اگر گاؤں دیہات میں کوئی انسان فوت ہو جائے اس نے تجہیز و تدفین کا ہمارا انتظار ٹینٹ لگانا ، کھانا دینا جنازے کے بعد اعلانات کروانا اور قبر کھدائی کفن فوتگی کے تمام انتظامات سول سوسائٹی ہومینٹی کے زیر انتظام ہوتے ہیں فوتگی ہوئے گھر میں کھانے پینے کا انتظام بھی کرتے ہیں تا کہ فوت ہوئے شخص کے اہل خانہ پر مالی بوجھ نہ پڑے تسنیم فاطمہ نے کہا کہ میری تنظیم میں خواتین و لڑکیوں کو ہنر مند اور با صلاحیت بنانے کے لیئے سلائی کڑھائی کے کورسز کروائے جا رہے ہیں خواتین و لڑکیوں کو برسر روزگار کرنے کے لیئے سلائی مشینیں تنظیم نے خرید کر مفت تقسیم کی ہیں تا کہ لڑکیاں اور خواتین گھر بیٹھے کپڑے سلائی کڑھائی کے ہنر سے اچھے پیسے باعزت کما سکیں سرپرست اعلیٰ تسنیم فاطمہ نے کہا کہ میری تنظیم میں اسکولوں کی سطح پر جہاں تک جتنا ممکن ہو سکتا ہے طالب علموں کو فائدے پہنچائے جاتے ہیں طالب علموں کے یونیفارمز ، کتابیں اور تعلیمی حوالے سے دیگر اخراجات تنظیم کے ذمے ہوتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر بچہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت ہو تسنیم فاطمہ نے مزید کہا کہ ہماری این جی او میں بقرہ عید کے موقع پر بیلوں ، بکروں ، اونٹوں کا گوشت سفید پوش طبقے میں تقسیم ہوتا ہے جو لوگ ہمارے ساتھ اس نیت سے حصہ ڈالتے ہیں کہ سارے کا سارا گوشت غریبوں میں تقسیم کر دیا جائے ہم پھر قربانی کے حصے کا سارا گوشت حصے ڈالنے والوں کی رضا مندی و اجازت سے غرباء و مستحقین میں تقسیم کرتے ہیں تنظیم بیشمار جانوروں کی قربانی بقرہ عید عید الضحیٰ پر کرتی ہے جن کا سارا گوشت غریبوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے تسنیم فاطمہ نے کہا کہ میں نے نوجوانوں اور مردوں کو جو بے روزگار تھے مالی تنگی کا شکار تھے ان کو رکشے لے کر دیئے سواری والے رکشے اور لوڈر رکشے بے روزگار طبقے میں تقسیم کیئے گئے تا کہ وہ بے روزگار لوگ جن کے پاس کوئی باعزت روزگار نہیں وہ سواری والے رکشے و لوڈر رکشے چلا کر حلال روزی کما سکیں انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اس کے علاؤہ میں نے سول سوسائٹی ہومینٹی کے زیر اہتمام غریب و مفلسی میں مبتلا نوجوان بچیوں کی شادیوں کی مکمل ذمہ داری لی بارات کا خرچہ اٹھایا گیا دلہنوں کو جہیز کا سامان دیا گیا تا کہ دلہنیں شادی کے بعد با عزت زندگی خوشی سے گزار سکیں تسنیم فاطمہ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات ہمارے ساتھ انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کریں ہماری ویب سائیٹ
ہے