سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی پریس ریلیز 30 دسمبر 2022 اڈیالہ (عبدالغفارسے ) چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور روڈ یوزرز کی تربیت اولین ترجیح ہے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی یا شہریوں کی جانب سے وارڈنز سے مزاحمت دونوں ناقابل قبول ہیں ذمہ دار فریق کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سال 2023 کے دوران 349 پولیس افسران و اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 6 لاکھ 39 ہزار 175 چالان کر کے 27 کروڑ روپے کے قریب جرمانے کئے گئے جبکہ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 5 ہزار 698 مقدمات درج کئے گئے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سینئر ٹریفک افسر منیر احمد ہاشمی، ڈی ایس پی ٹریفک آصف کمال اور ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی انچارج انسپکٹر طاہرہ کنول بھی موجود تھیں سی ٹی او نے سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2023 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 6 لاکھ 39 ہزار 175 چالان کر کے 26 کروڑ 94 لاکھ 23 ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے گئے اس طرح ون وے کی خلاف ورزی پر 55 ہزار 581 چالان، بغیر لائسنس 66 ہزار 109, دھواں دینے والی گاڑیوں پر 23 ہزار 378 چالان، کم عمر ڈرائیونگ پر 7 ہزار 370, بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 لاکھ 18 ہزار 121، غلط پارکنگ پر 18 ہزار 375 چالان کئے گئے جبکہ دھواں دینے والی 1ہزار 412 گاڑیاں، 3 ہزار 771 کم عمر ڈرائیور مختلف تھانوں میں بند کئے گئے اسی طرح سال بھر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 349 پولیس افسران و اہلکاروں کے چالان کئے گئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1501 مقدمات سمیت مجموعی طور پر 5 ہزار 698 مقدمات درج کئے گئے اس موقع پر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا نظام اس وقت تک درست نہیں ہوسکتا جب تک ہر فرد ٹریفک ڈسپلن کو اپنی ذات پر لاگو نہیں کرے گا انہوں نے کہا چالان یا مقدمات ہمارا ہدف نہیں بلکہ معاشرے کی اصلاح اولین ترجیح ہے عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے سال بھر میں 18 ہزار پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ 140 آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا سال 2023 میں 1 لاکھ 24 ہزار 124 نئے لائسنسوں کا اجراء کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجوکیشن ونگ اس حوالے سے پوری طرح متحرک اور فعال ہے شہر میں ٹریفک اشارے نصب نہ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹریفک سائن بورڈ کی تنصیب کینٹ کے علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ اور شہر کے علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے اس مقصد کے لئے ہم نے دونوں اداروں کو متعدد مراسلے بھی جاری کئے لیکن اس پر کبھی کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹریفک سٹاف کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی و بدتمیزی پر زیرو ٹالرنس ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی پریس ریلیز 30 دسمبر 2022 اڈیالہ (عبدالغفارسے ) چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور روڈ یوزرز کی تربیت اولین ترجیح ہے
| 31 Dec 2023