0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Nov 2024

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 8601 کورس کوڈ کی ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ، پروفیسر فرح گل نے لیکچرز دیئے 

| 1 Jan 2024  
پروفیسر ڈاکٹر فرح گُل نے طالب علموں کو شاندار  تدریسی خدمات پیش کی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بیچلر آف ایجوکیشن 1.5 ایئر کے کورس کوڈ 8601 کی ورکشاپس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئیں 26 دسمبر دوپہر 1:30 بجے ہونے والی ورکشاپس مسلسل جاری رہ کے 1 جنوری 2024 کو ختم ہوئیں ورکشاپس میں ملکی و عالمی شہرت یافتہ عظیم معلمہ ڈاکٹر آف فلاسفی ( پی ایچ ڈی ) ڈگری یافتہ ایجوکیشن اینڈ منجیمنٹ
پروفیسر ڈاکٹر فرح گل  پی ایچ ڈی ایجوکیشن  نے اپنی تدریسی خدمات کو پیش کیا اور طالب علموں کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے سے بہترین طریقہ تدریس کے تحت پڑھایا طالب علموں نے کہا کہ میڈم فرح گل کا انداز تدریس اور پڑھانے کا طریقہ بہت اچھا و شاندار ہے انھوں نے اپنی دیگر   مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر ہمیں پڑھایا ہے ہم میڈم فرح کے دل سے ممنون و مشکور ہیں طالب علموں نے کہا کہ میڈم فرح نے دوران کلاس خوش اخلاقی ، تحمل مزاجی اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا ڈاکٹر فرح وقت کی پابندی کرتے ہوئے کلاسز پورا ایک ہفتہ یعنی چھ دن کل کلاسز دیتی رہی ہیں طالب علموں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر فرح ہماری عظیم معلمہ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین طالب علموں کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چانسلر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، نگران وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فرح گل کو شاندار تدریسی خدمات پہ انعامات اکرامات سے نوازیں طالب علموں نے کہا کہ ڈاکٹر فرح دنیا کی بہترین اور اعلیٰ ٹیچر ہیں ڈاکٹر فرح کا کہنا تھا کہ تعلیم انسان کو مسند و منصب انسانیت پہ فائز کرتی ہے مجھے فخر ہے میں شعبہ پغمبری سے منسلک ہوں میری کوشش رہی ہے ہمیشہ سے کہ ایمان داری پابندی وقت اور طالب علموں کو محبت خلوص شفقت اور معلمانہ اصولوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پڑھاؤں انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے مستقبل میں اللہ کے حکم سے تدریسی نظام کو جاری رکھوں گی اگر مجھے حکومتی سرپرستی دی جائے میں بیرون ملک اور دنیا کے ہر کونے خطے قریے میں جا کہ فراہمی تعلیم کرنا چاہوں گی ڈاکٹر فرح نے کہا کہ انسان کے زندہ رہنے کے لیئے جیسے کھانا پینا لازمی جزو ہے ویسے ہی تعلیم معاشرے و دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *