Jobs  |   19 September 2024

پو ٹھوہار آگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈوکیسی PODA پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کے انتخابات میں حصّہ لینے سے متعلق رپورٹنگ پر تربیتی ورکشاپ تحریر: عبدالہادی قریشی

| 12 Jan 2024  
اسلام آباد میں یوں تو بیشمار تنظیمات ورکشاپس کرواتی آ رہی ہیں مگر آج جس ورکشاپ کا ذکر میں کرنے جا رہا ہوں جس میں صحافیوں کو اس بات کی تربیت دی گئی کہ خواتین کے حوالے سے الیکشن 2024 سے متعلق کس طرح کیسے رپورٹنگ کرنی ہے 8فروری 2024کے انتخابات قریب ہیں اور ہم سب جانتے ہیں کہ خواتین اور ٹرانسجنڈر کی بڑی تعداد اس بار 2024عام انتخابات میں حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کرے گی پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈوکیسی پودا کے زیر اہتمام 12جنوری 2024کو شاندار ورکشاپ کا اہتمام ہل ویو ہوٹل سیکٹر ایف سیون اسلام آباد میں ہوا میڈم ثمینہ پوڈا کی سی ای او ہیں جنھوں نے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا میڈم ثمینہ نظیر ایک انتہائی دلیر نڈر وومن جرنلسٹ ہیں مس ثمینہ نے ہمیشہ سچائی و بے باکی سے رپورٹنگ کی ہے اور مس ثمینہ نے خاتون ہوتے ہوئے مردوں سے آگے بڑھ کر کامیابی و کامرانی سے فرائض سر انجام دیئے ہیں مس پوڈا سماجی تنظیم عوامی شعور ، آگاہی ، تعلیم و تربیت اور انسانی حقوق پر کام کرتی ہے پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈوپلمنٹ ایڈوکیسی نے ہمیشہ انسانیت کی فلاح کے لیئے کام کیا ہے پوڈا کے زیر انتظام خواتین کے حقوق خواتین کے مسائل کو حل کرنے کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کے روک تھام اور خواتین کی آزادی خواتین کے آزادنہ حقوق پر کام ملکی و عالمی سطح پر ہو رہا ہے پوڈا کی سی ای او نے صحافیوں کا پرتپاک جوش و خروش سے استقبال کیا
مس ثمینہ نے صحافیوں سے خواتین کے الیکشن اور ووٹنگ کے حوالے سے رائے لی اور اپنے بھرپور خیالات کا اظہار کیا

یہاں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار صحافیوں نے شرکت کی مجھے سب سے بڑی خوشی ہوئی کہ بہترین ٹیلی ویژن اینکر تنزیلہ مظہر نے ورکشاپ میں صحافیوں کو الیکشن 2024سے متعلق تربیت فراہم کی اور ورکشاپ میں تنزیلہ مظہر نے بتایا کہ صحافی حضرات خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے مثبت رپورٹنگ اخلاقیات اور قوانین اور الیکشن ایکٹس کو سمجھتے و جانتے ہوئے کریں تنزیلہ مظہر نے ورکشاپ میں صحافیوں سے رائے لی کہ الیکشن 2024میں خواتین امید واران کو کیسے کوریج دی جا سکتی ہے اور خواتین جو ووٹ ڈالنا چاہتی ہیں اور ڈالیں گی اُن سے کیسے بات کی جا سکتی ہے ہال میں موجود تمام شرکاء نے الیکشن 2024سے متعلق رپورٹنگ اور خواتین کے مسائل اور اُن کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے انفرادی طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تنزیلہ مظہر نے کہا کہ خواتین ہمارے ملک کی آزاد ہیں خواتین کو ہر شعبے میں آزادی ملنی چاہیئے صحافیوں کا یہ پہلا فریضہ ہے کہ وہ خواتین سے اپنے شہر کے حلقوں میں جاکر بات کریں اور اُن سے مسائل پوچھیں کہ آپ کیوں کس وجہ سے ووٹ ڈال رہی ہیں؟ خواتین کے انفرادی بہت سارے مسائل ہیں بطور جرنلسٹ ہمیں اُن مسائل کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے تنزیلہ مظہر نے کہا کہ میری والدہ ڈبل ماسٹرز اور پرنسپل ریٹائرڈ ہیں اور میرا خاندان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے میں الیکشن 2024کے حوالے سے اپنے ٹی وی چینل سے تجاویز طلب کر رہی ہوں کہ کس طرح رپورٹنگ کی جائے جو بھی میرے پاس آتا ہے کہ مجھے الیکشن کو کور کرنا ہے میں اُس کو موقع دے رہی ہوں کہ آپ الیکشن 2024کی بھرپور کوریج کریں تنزیلہ مظہر نے کہا کہ صحافیوں کا کام مار دھاڑ دکھانا نہیں کہ فلاں پولنگ اسٹیشن پہ لڑائی جھگڑا ہو گیا فلاں لوگ آپس میں لڑ پڑے صحافیوں کا بنیادی کام اس الیکشن 2024میں خواتین کے ووٹ پول کرنے کے حوالے سے بہترین اور صحافتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کوریج کرنا ہے پوڈا تنظیم میں سہیل یوسف پراجیکٹ کواڈینیٹر نے اپنا بہترین کر دار ادا کیا سہیل یوسف نمائندہ پودا پاکستان نے انتہائی خوش اخلاقی اور مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کو دعوت نامے بذریعہ واٹس ایپ جاری کیئے اور نواز علی نے بطور منتظم
شرکاء کو ورکشاپ سے متعلق رہنمائی فراہم کی حمزہ بشیر نے تمام انتظامات ایمان داری و دیانت داری سے سنبھالے نواز علی، سہیل اور حمزہ بشیر شرکاء کو ورکشاپ میں رہنمائی فراہم کرتے رہے صحافیوں نے کہا کہ سہیل یوسف پراجیکٹ کواڈینیٹر ، حمزہ بشیر پروگرام آفیسر اور رحیمہ سلطانہ پروگرام کواڈینیٹر بہترین شخصیات ہیں جو انتہائی خوش اخلاقی سے ہم سے پیش آ رہے ہیں ورکشاپ میں چائے کا وقفہ 10بجے ہوا جس میں صحافیوں کو گرین ٹی، کافی، چائے اور ہر طرح کی چائے سے متعلق مشروبات پیش کیئے گئے اور کھانے میں پیٹیسز پیش کیئے گئے شرکاء کو ورکشاپ سے پہلے ڈائریاں، قلم اور پانی کی بوتلیں دی گئیں ڈا کٹر فوزیہ بذات خود انتظامات کا جائزہ لیتی رہی اور شرکاء سے ہر آرگنائزرحال احوال دریافت کرتا رہا چائے کے وقفے کے بعد تنزیلہ مظہر نے دوبارہ ورکشاپ کا آغاز کیا اور 12:45تک کھانا ہوا کھانے میں چالیس سے پچاس ڈیشزپیش کی گئی اور دنیا جہاں کے لذیذ کھانے صحافیوں کو پیش کیئے گئے سلاد بھی تیس سے چالیس اقسام کی تھی اور میٹھے کی ڈیشز بھی پچاس کے قریب تھیں صحافیوں نے بہترین اور انتہائی ذائقے دار کھانا کھا کہ خوشی کا اظہار کیا پوڈا تنظیم کے تمام عہداران نے انتظامات کو خوب اچھے طریقے سے سنبھالا ورکشاپ کا دوبارہ آغاز جب ہوا تنزیلہ مظہرنے کہا کہ خواتین معاشرے کا مضبوط ستون ہیں زیادہ سے زیادہ خواتین کے الیکشن میں عمل داری کو کوریج دیں جہاں خواتین ووٹ ڈالیں اُن کو کوریج دیں جو خواتین بات نہ کریں آپ ووٹ ڈالنے کے لیئے قطارو ں میں کھڑی خواتین کی تصویر لگائیں ہم خواتین ہر شعبے میں مردوں سے آگے کامیابی سے کام کر رہی ہیں ورکشاپ میں سینیئر صحافی دُعا مرزا نے بھی شرکت کی دعا مرزا نے کہا کہ خواتین کو شعور دینے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور اپنے مسائل بغیر ڈرے میڈیا کو بتائیں ورکشاپ میں صحافیوں سے الیکشن ایکٹ 2024 شیئر کیا گیا ورکشاپ کے اختتام پر صحافیوں کی مزید خاطر مدارات کی گئیں اور بہترین چائے کے ساتھ انواع و اقسام کی اشیاء پیش کی گئیں صحافیوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے میں نے ایسی ورکشاپ پہلی بار دیکھی جہاں حوا کی بیٹیوں کے حقوق کے بارے میں میڈیا پر بات کی گئی میں بطور کالم نگار اور صحافی خواتین کی آزادی کے حق میں ہوں مگر سینیئر ٹیلی ویژن اینکر تنزیلہ مظہر سے تربیتی ورکشاپ لیکر بہت کچھ سیکھنے سمجھنے جاننے کو ملا ہے شرکاء نے حمزہ بشیر پروگرام آفیسر ، سہیل یوسف پراجیکٹ کواڈینیٹر ، نواز علی ، رحیمہ سلطانہ پروگرام کواڈینیٹر ، سینیئر ٹرینر ایڈووکیٹ خواجہ زاہد
اورعالمی و ملکی شہرت یافتہ ڈاکٹر فوزیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے شاندار ورکشاپ کے انتطامات کیئے صحافیوں نے منتظمین کو شاندار انتظامات پہ تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا اور الیکشن سے پہلے ایسی ایک ورکشاپ اور کروانے کی درخواست کی شرکاء نے کہا سہیل ، نواز علی ، رحیمہ سلطانہ اور ڈاکٹر فوزیہ نے انتھک محنتیں کی ہیں پوڈا تنظیم کی طرف سے تصاویر بنائی گئیں ہماری لمحہ با لمحہ ورکشاپ میں منتظمین نے مدد کی
شرکاء نے کہا کہ ہمیں ورکشاپ والے دن بھی خصوصی منتظمین نے فون کالز کر کے ورکشاپ میں شرکت کی یاد دہانی کروائی شرکاء کا کہنا تھا کہ تنزیلہ مظہر دنیا کی ایک بہترین جرنلسٹ اور پوڈا پوری دنیا کی بہترین تنظیم ہے مس ثمینہ سی ای او پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈوپلمنٹ ایڈوکیسی نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ سے اہمیت کا حامل رہا ہے مس ثمینہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آپ شرکاء تشریف لائے ہیں خواتین کے وجود کے بغیر نسلی انسانی چل نہیں سکتی خواتین ہر شعبے میں مردوں سے آگے بڑھ کر کام کر رہی ہیں مس ثمینہ سی ای او پوڈا تنظیم نے خود شرکت کی انھوں نے شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے انھوں نے کہا کہ یقیناً اس ورکشاپ کے بعد صحافیوں کو قوانین ، ایکٹس معلوم ہوئے ہوں گے مس ثمینہ نے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں مکمل آزادی اور آزادانہ حقوق ملنے چاہیئے الیکشن 2024 میں آپ میں ہر جرنلسٹ خواتین کی کارکردگی ان کے ووٹ ڈالنے خواتین امید واران کے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے بہترین صحافت کرے پوڈا تنظیم نے الیکشن کے حوالے سے ورکشاپ دے کر اپنا کردار ادا کیا ہے صحافی حضرات نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں
خواتین کے انٹرویوز کریں ان کے مسائل کو عوام تک پہنچائیں

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *