0092-313-5000-734    
Jobs  |   20 Nov 2025

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا بیان

| 20 Nov 2025  
“آج ہماری سیاست کا سب سے بڑا زخم یہ ہے کہ ہم سننا بھول گئے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی بات کا مطلب نہیں سمجھتے، ہم تو بس جواب تیار کر رہے ہوتے ہیں۔ قومیں تب بنتی ہیں جب لوگ ایک دوسرے کے دکھ، پریشانی اور امید کو دل سے سنیں۔
مکمل پاکستان پارٹی کا وعدہ یہ ہے کہ ہم گفتگو کو واپس انسانیت کی طرف لے جائیں گے۔ ہم لوگوں کو جوڑنے آئے ہیں، توڑنے نہیں۔ ہمارا مقصد صرف اقتدار نہیں، ایک بہتر ملک ہے۔
جب پاکستانی ایک دوسرے کو سننا شروع کر دیں گے، تو اختلاف دشمنی نہیں رہے گا، بلکہ راستہ نکالنے کا ذریعہ بن جائے گا۔ یہی وہ لمحہ ہو گا جب ہم ایک مضبوط، منصفانہ اور مکمل پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
ہم نے بدتمیزی کی سیاست نہیں کرنی۔ ہم نے تناؤ نہیں بڑھانا۔ ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جس میں ہر نوجوان کی آواز اہم ہو اور ہر شہری کی عزت محفوظ ہو۔
مکمل پاکستان پارٹی وہ سفر شروع کر چکی ہے۔ اب اس سفر کو آگے لے کر جانا آپ کے ہاتھ میں ہے۔ آئیں مل کر پاکستان کو مکمل کریں۔”
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadii Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com