اس وقت ملک کی موجودہ حکومت ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔ قومی سطح پر دباؤ بھی ہے اور تقاضے بھی بہت بڑے ہیں۔ ہمیں سپیس ٹیکنالوجی پر کام تیز کرنا ہے، مصنوعی ذہانت میں اپنی جگہ بنانی ہے، نئے ڈیم بنانے ہیں، اور معیشت کو وہ بنیادیں دینی ہیں جو پاکستان کو آئندہ نسلوں کے لیے مضبوط کریں۔
بطور چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، ہماری یہ توقع ہے کہ آنے والے ایک سے ڈیڑھ سال میں حکومت ان اہم شعبوں میں واضح پیش رفت دکھائے گی۔ اگر یہ فیصلے بروقت اور تسلسل کے ساتھ کیے گئے تو بجلی کا یونٹ کم سے کم سطح تک آ سکتا ہے، صنعتوں میں تیزی آ سکتی ہے، اور ملک میں کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
ہم حکومت سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان قومی ترجیحات کو سنجیدگی سے لے کر فوری اقدامات کرے۔ پاکستان کے پاس وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ ملک کو آگے بڑھانے کا یہی لمحہ ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ ریاست اسے پوری توجہ اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرے۔
03703496933head office
Hashmi street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
