کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے المناک دھماکے کے نتیجے میں 40 محنت کش کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی خبر نے انتہائی دکھ اور رنج پہنچایا۔
میں اس دلخراش سانحے پر شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یاب کرے۔
یہ سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ محنت کشوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کان کنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات، جدید نظام اور مؤثر نگرانی ناگزیر ہے۔ انسانی جان ہر چیز سے زیادہ قیمتی ہے، اور اس کے تحفظ کو ہر حال میں اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔
غم کی اس گھڑی میں مکمل پاکستان پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری اور مناسب مالی امداد فراہم کی جائے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین، مکمل پاکستان پارٹی

0092-313-5000-734
