راولپنڈی (نامہ نگار)
پرنسپل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایک سالہ خدمات کے اختتام پر مصطفائی سکول سسٹم پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصطفائی سکول سسٹم ، الخیر سکول ، دی گرپ سکول ، آسک سکول ، فرسٹ سٹیپ سکول ، گلوریئس سکول اور اسلام آباد سائنٹیفک سکول کے معزز پرنسپل شریک ہوئے ، اس موقع پر پرنسپل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنما پروفیسر منیر مصطفائی صاحب کی خصوصی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور مزکورہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان نے پرنسپل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ملک و قوم کی خدمت اور نونہالان چمن کی آبیاری میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا۔ اللہ عزوجل سب کے خلوص کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور خدمت خلق کے منصوبوں میں شانہ بشانہ کام کی ہمت و توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
اللہ آپ کو اور ترقی دے زبردست کام کر رہے ہیں اپ