آبادی کے لحاظ سے دوسرا اور رقبے کے لحاظ سے ملک کا تیسرا بڑا صوبہ جس کا نظام ہر طرح سے درہم برہم خواہ وہ تعلیمی نظام ہو یا صفائی ستھرائی یا سیاسی نظام ہر طرح سے سندھ بدحالی کا شکار ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
باب الاسلام کے نام سے جانا جانے والا صوبہ تعلیمی میدان میں آج سب سے پیچھے میرٹ کم اور سفارش بڑھتی جارہی نقل کرنے کے سلسلے میں ازافہ ہوتاجارہا ہے کورس دیکھا جائے کالجز اور یونیورسٹیز کا تو وہ پڑھایا جارہا ہے جس کا آج کے دور میں کوئی کام ہی نہیں ہے طالب علم کو جدید ٹیکنالوجیز کے حوالے سے کوئی آگاہی نہیں دی جارہی فنڈز کی قلت کی وجہ سےجہاں فیلڈ میں پریکٹکل ہونا چاہیے وہاں تھیوری پڑھائی جارہی ہے ایک طالب علم یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوکے نکلتا ہے مگر عملی زندگی میں اسے کچھ نہیں آتا کیونکہ یونیورسٹی کے چار سال میں اس نے صرف تھیوری پڑھی پریکٹکل کچھ نہیں کیا ۔ نوجوان ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور یہاں نئ نسل جدید تعلیم و تربیت سے محروم صفائی ستھرائی کے نظام کی بات کریں تو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے نالے ٹوٹے ہوئے نمازیوں کے لیے راہگذر مشکل بارش ہو جائے تو نالے ابلنے لگتے ہیں گندگی کی وجہ سے بیماریوں میں تیزی سے ازافہ آلودگی میں کراچی دنیا کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا کوئی پرسان حال نہیں عوام مشکلات سے دوچار ہے
تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے اس دور میں سندھ سب سے پیچھے جس کی وجہ صرف حکومت کی نااہلی
عوام کی سہولت کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے مگر جب بات آتی ہے الیکشن کی تو یہی سیاسی جماعتیں ایک عام آدمی کے ووٹ کے محتاج ہوجاتے ہیں ملک کو اس وقت ایک ایسی مزبوط حکومت کی زرورت ہے جو باتیں کرنے کے علاوہ عملی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کرے تاکہ ترقی کی اس راہ میں ہم کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
سندھ کا نظام درہم برہم تحریر : صبا ناز
| 19 Jan 2024
Buht khoob👍
Bilkl ye nizam buht hi Slow chal raha h logon ka haq un tak nahi pohch paraha, na hi kuch behtari aahri is mulk m, Allah apni hifazat kary iss mulk py