[راولپنڈی] – فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (ایف جے ڈبلیو یو) نے ريکگنيشن ایوارڈز 2023 کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں تعلیم و تحقیق کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاھرہ کرنے والے اساتذہ اور اسٹاف ميں اعزازی اسناد تقسيم کی گئيں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حمید نے اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاھرہ کرنے والے اساتذہ اور اسٹاف کوخاص طور بر سراہتے ہوۓ کہا کہ ایف جے ڈبلیو یو کی منعقد کردہ يہ تقريب، اس کے اساتذہ اور اسٹاف کی محنت اور قابل قدرخدمات کا اعتراف ہے جو یونیورسٹی کی ترقی و ارتقا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ، کامیابی کی نئ منازل طے کرنے والے اساتذہ کی تعلیم و تحقیق میں اعلی معیارقايم رکھنے پر، خدمات کا اعتراف ہے۔۔ تقريب ميں ملک کی اہم تعليمی و سرکاری شخصيات نے شرکت کی جن ميں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر؛ ڈاکٹر سید عثمان حمدانی، ریسرچ لیڈ، منتل ہیلتھ ٹرانسلیشن، ویلکم ٹرسٹ، یوکے، اور گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ڈویلپمنٹ (جی آئ چی ڈی) کے تشکیل دہندہ اسلام آباد میں شفا تعمیر ملت یونیورسٹی؛ مس نورین غفار، چیف سیکرٹری آر سی سی آئی؛ مسٹر شیراز اشرف، سینئر ایڈوائزر یو ای ایڈ؛ اور کرنل شریف تاج، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور ایویلویشن، پیمرا شامل ہيں۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ميں ريکگنيشن ایوارڈز 2023 کا انعقاد، تقریب میں بہترین کارکرد گی پيش کرنے والے اساتذہ اور اسٹاف کی خدمات کو سراہا گيا
| 2 Aug 2023