0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Nov 2024
تازہ ترین

تعمیر پاکستان میں سیاستدان کا کردارسیمینار کا انعقاد

| 17 Aug 2023  
تعمیر پاکستان میں سیاستدان کا کردارسیمینار کا انعقاد

دھمیال (نامہ نگار)حلقہ این اے 59 کے میں یوم آزادی کے موقع پر تعمیر پاکستان میں سیاستدان کے عنوان سے سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا مکالمے کی اس تقریب کو شرکاء نے حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی،اس موقع پر چیئرمین آئیسکو قمر السلام راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سیاستدان کا کردار اتنا تعمیری نہیں رہا جتنا ہونا چاہیے تھا مگر قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم ؒ سے لیکر آج تک 76سالوں میں نے ہی ملک کو بام عروج پر پہنچایا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت ہونے کی بنیاد رکھی جبکہ میاں محمد نواز شریف نے تمام تر دھمکیوں کے باوجود ملک کو ایٹمی قوت بنایا یہ دونوں سیاستدان ہی تھے ہمارے سامنے بہت سی مثالیں موجود ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ حمید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو ملک کو آگے بڑھانے میں سیاستدانوں کو کلیدی کردار رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیاستدانوں کو اپنی غلطیاں تسلیم کر کے آگے بڑھنا چاہیے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو نبھانا چاہیے، سابق چیئرمین ضلعی زکوۃ و عشر کمیٹی شیخ ساجد الرحمن نے کہا کہ موضوع نہایت توجہ طلب اور دلچسب ہے اس پر بات کیلئے طویل وقت چاہیے مکالمے کی اس روایت کا آغاز کرنے پر عبدالخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ضرورت اس امر کی ہے ہمیں مقامی سطح پر سیاستدانوں کا معاشرے میں کردار کو گہری نگاہ سے دیکھنا چاہیے،صدر تحریک صوبہ پوٹھوہار راجہ اعجاز نے کہا سیاستدان ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرسکتا ہے اگر وہ نیک نیتی سے کام کرے اگر اس کو عوام کی خدمت کا شوق ہو تو وہ سیاست میں قدم رکھے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، سابق صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی نوید سلطانہ،صدر تحریک صوبہ پوٹھوہار راجہ اعجاز،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ و رہنما مسلم لیگ ن زبیر کیانی، سابق چیئرمین یوسی روات چوہدری اظہر،سابق چیئرمین یوسی لوہدرہ نوید بھٹی،ناظم تحریک منہاج القرآن کلرسیداں حافظ اسرار سکندر، امیر جماعت اسلامی پی پی 10خالد محمو د مرزا، صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں چوہدری ارشد تبریز نے بھی اظہار خیال کیا۔سابق چیئرمین زبیر کیانی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سیاستدان کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے آپ اگر مقامی سطح پر بات کریں تو گلی محلے کے مسائل کو حل کرنے میں سیاستدان ہمیشہ سے پیش پیش رہا ہے گو کہ سیاستدانوں سے غلطیاں بھی ہوئیں مگر تعمیر پاکستان میں سیاستدان کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،خالد مرزا نے کہا جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جس پر کرپشن کا کوئی دھبہ ہے نہ ہی کسی جماعت کے لیڈر سیاست میں منفی کردار ادا کیا ہو،ہم نے ہمیشہ ملک کو برابری کی سطح پر لے کر چلنے کی بات کی، اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری نے کہا کہ علا قہ میں یوم آزادی کے حوالے سے ریلیاں،جلسے،جلوس تو منعقد ہوتے ہیں لیکن ہم نے پنڈی پوسٹ کے پلیٹ فارم سے ایک ایسا گلدستہ سجانے کی کوشش کی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ممکن ہو سکے سیاستدان پاکستان کی ترقی میں بہت اہمیت کا حامل کردار ادا کرر ہے ہیں یہ شعورآگاہی اجاگر کر نے کے لیے منعقد کیا گیا ہے سیاستدان عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے رات بارہ بجے بھی اپنے دروازے عوام کے لیے کھولے رکھتا ہے سیاستدان ملکی ترقی کے بھی ضامن ہیں لیکن ہمارے سیاستدانوں نے نوجوانوں کے لیے کوئی خاص پالیسیاں وضع نہیں کی ہیں اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے کوئی خاص تگ و دو نہیں کی ہے جس وجہ سے ہمارا نوجوان ملک سے باہر جانے کو ترجیح دے رہا ہے سیمینار میں رہنما مرزا پرویز اختر کیانی، وائس چیئرمین چوہدری راشد عمران، سید ثاقب شاہ، چوہدری محمد سلیم مٹھو، چوہدری ظفر اقبال ریڈر، راجہ نثار،چوہدری دانیال رضا،انوار الحق،راجہ محمد اعجاز،چوہدری ظہور الٰہی ایڈووکیٹ، صوفی راشد محمود،نمبردار شکیل احمد نواز، کونسلر چوہدری محمد شفیق، راجہ محمد افضل،ٹھیکدار نثار احمد، چیئرمین زکوۃ کمیٹی چوہدری اظہر، راجہ خالد محمود جنجوعہ، راجہ ضیا ء الحسن، راجہ سلطان محمود، راجہ اسددھری راجگان،محمود الحق کیانی،راجہ راشد، مولانا محمد فہیم، راجہ تفسیر، سیکرٹری راجہ طاہر محمود،سیکرٹر ی راجہ اسر ار حسین، سیکرٹری قاضی عامر متین، راجہ عمر سلطان، راجہ جاوید اشرف، نمبردار چوہدری طارق، راجہ شاہ میر اختر، حاجی نذیر احمد چغتائی،راجہ انور جاوید،چوہدری حنیف، سابق کونسلر اشفاق بھٹی، چوہدری یاسر ولایت،مرزا ساجد، حافظ آصف قادری، چوہدری شاہنواز، توقیر اعوان، نمبردار راجہ عرفان بھٹی، انجینئر اعجاز علی ایکسیئن آئیسکو روات، ماسٹر نعیم مشتاق،شاعر ساجد حیات، صحافی رجب علی راجا،ملک قیصر اعوان،ملک آصف نوید،راجہ طاہرمحمود،آصف شاہ، زاہد حسین نقیبی، چوہدری اشفاق،سردار بشارت، عرفان ملک، راشد سلطان،غلام قنبر،عبدالجبار چوہدری، محمد ابراہیم،راجہ شیراز اختر و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *