Jobs  |   19 September 2024
تازہ ترین

یوم آزادی، اظہارتشکراور احتسا ب کا دن ہے،قربانیوں کے بعد آزادپاکستان بہت بڑی نعمت ہے،لیاقت بلوچ

| 17 Aug 2023  

امیدواراورانتخابی منشورپیش کردیا، ضلع راولپنڈی کے عوام جماعت اسلامی کے پشتیبان بنیں،عارف شیرازی،عارف گجرودیگرکا خطاب
پی پی 12کے حلقے میں وفاقی وصوبائی وزراء کی بڑ ی تعداد رہی لیکن ہرمقتدرپارٹی کے وزراء نااہل ترین ثابت ہوئے،ظفر الحسن جوئیہ

دھمیال (نامہ نگار ) سابق پارلیمانی لیڈرو نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سابقہ تمام حکومتوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملا لیکن انھوں نے تمام صلاحیتیں او رسرکاری وسائل اپنے خلا ف کیسزکے خاتمے اور اشرافیہ کی مراعات کے لیے استعمال کئے 76واں یوم آزادی اظہارتشکراور احتسا ب کا دن ہے قائداعظم ؒ نے علامہ اقبالؒ کے خواب کو تعبیردے کربرصغیرکے مسلمانوں کوایک اسلامی ریاست کا تحفہ دیا بہت سی قربانیوں کے بعدقائم ہونے والاایک آزادپاکستان بہت بڑی نعمت ہے لیکن بدقسمتی سے اس پرقابض کرپٹ اشرافیہ نے ہمیشہ اہل پاکستان کی امیدوں کا خون کیا۔ عوا م نے گزشتہ 7دہائیوں میں باربارانہی سیاسی لیڈروں کو آزمایاجنھوں نے انھیں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ظالموں کے خلا ف ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام کا وقت آگیا۔جماعت اسلامی نے امیدواران کی نامزدگی،انتخابی منشورکی لانچنگ سمیت قومی وصوبائی سطح پرالیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ہمارے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران عوام میں سے ہیں ان کے دکھ دردکوسمجھتے اور انھیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،خطہ پوٹھوہارسمیت ضلع راولپنڈی کے عوام سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں کہ اس باروہ جماعت اسلامی کے دست وبازوبن کرترازو کے سفیربنیں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے دھمیال کیمپ چکری روڈ پر امیدوارپی پی 12ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے آغازپرمنعقد ہ انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمدعثمان آکا ش،امیرضلع سیدعارف شیرازی،نامزد امیدوار پی پی 12 ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،امیدواراین اے53عارف گجر،امیرزون محمدنصیرراجہ،صدرجے آئی یوتھ سیف اللہ بٹ،مولاناعبدالرحیم بابر،فوادعباسی سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ضلعی سیکرٹری عتیق احمدعباسی، نائب امرائے ضلع سیدعزیرحامد،عمران شفیق سمیت حلقہ پی پی 12 کے مردوخواتین کی بڑی تعداد کنونشن میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا،قائدین نے شمولیت اختیارکرنے والوں کو جماعت اسلامی کے مفلرپہنائے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مردم شماری سمیت دیگروجوہات کو بنیاد بناکرانتخابات میں تاخیرآئین کی پامالی ہوگی بروقت شفاف الیکشن قوم کی ضرورت ہے، فری اینڈفیئرالیکشن نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کرموثراقدامات کئے جائیں۔ معاشی بحران کا خاتمہ سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔16ماہ میں ن لیگ،پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے ہردن قوم پرمہنگائی کے بم برسائے پٹرول کی قیمت 149سے 274روپے تک پہنچ گئی،چینی 82سے 152روپے آٹا 63روپے سے 155روپے کلو تک پہنچادیا گیا،پورے ماہ کی کمائی خرچ کرکے بھی عوام بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کرپارہی۔ ایسے حالات میں ایک شفاف الیکشن کے ذریعے معاشی استحکام اور مہنگائی کا خاتمہ نہ ہوا توملک افراتفری کی طرف چلاجائے گا۔امیدوارپی پی 12ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ حلقے میں ہرمقتدرپارٹی کے وفاقی وصوبائی وزراء رہے لیکن ان سے عوام کوکبھی کوئی ریلیف نہیں ملانااہل وزراء میں بعض نے کرپشن میں نام کمایا اور بعض اپنے درباریوں کے ذریعے یہاں انتقامی سیاست اور قبضہ مافیازکوپروان چڑھاتے رہے۔اہل علاقہ نے اعتماد کیا توپی پی 12کوماڈل حلقہ بنائیں گے۔

 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *