نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
بیول اج 26 اگست بروز ہفتہ ۔ھاشمی خاندان کے جد امجد حضرت دیوان شاہ عبدل باقی رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی شاندار تقریب زیر سرپرستی ایس ایس پی اسلام آباد پولیس (ر)جناب جمیل احمد ھاشمی، برطانیہ کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت جناب خورشید احمد ھاشمی، محمد ہاورن ہاشمی سابقہ چئیرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( RWMC) ، بیول کی جانی پہچانی اور کاروباری شخصیت جناب خالد محمود ھاشمی۔سابقہ لیفٹیننٹ نیوی جناب محمد یوسف ہاشمی ۔جناب قاری محمد سعید ہاشمی۔علی رضا ہاشمی محمد ذیشان خالد ہاشمی بیول احسان الحق قریشی مظہر السلام ہاشمی
احمد رضا ہاشمی خداداد ہاشمی ساجد ہاشمی امجد ہاشمی میں منعقد ھوئی جب کہ جناب اصغر کیانی کونسلر پنڈ بینسو اورماسٹر ارشد بھٹی صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،جامعہ مسجد کے خطیب حافظ ناجدین صاحب نے اپنی خوبصورت اواز میں تلاوت کلام پاک پیش ک ہدیہ نعت سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے بیول کے مشہور و معروف نعت خوان محمّد صیام شہزاد نقشبندی احسن نقشبندی سہیل چشتی خرم شہزاد ۔بلال احمد ہاشمی اور کمال احمد ہاشمی نےاپنے اپنے خوبصورت انداز ہدیہ نعت پیش کی جبکہ خطیب مولانا حافظ کامران نقشبندی اور خطیب مولانا حافظ عمران نقشبندی نے علمائے کرام اور بزرگان دین کی زندگی اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ھاشمی خاندان کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں دعا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ آخر میں تقریب کے روح رواں جناب جمیل احمد ھاشمی صاحب نے علما و شراکا کا شکریہ ادا کیا۔