چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، محمد عبد المتین ہاشمی، نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ:
پاکستان اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ ایسے وقت میں ہماری سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم لڑائی جھگڑوں اور باہمی تصادم سے خود کو دور رکھیں۔ ملک کے موجودہ حالات یہ تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اندرونی اختلافات پر سنجیدگی سے توجہ دیں، ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں اور ایک صفحے پر رہ کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ نفرت، الزام تراشی اور تقسیم کی زبان سے نہ ملک بنتے ہیں اور نہ قومیں مضبوط ہوتی ہیں۔ جب تک پاکستان میں اتحاد نہیں ہوگا، ہم کسی بھی شعبے میں حقیقی ترقی نہیں کر سکتے۔ اتحاد، اتفاق اور نظم و ضبط ہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک مضبوط ریاست کھڑی ہوتی ہے۔
محمد عبدالمتین حاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کل سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منفی مہمات چلائی جا رہی ہیں، جن میں اداروں، خاص طور پر پاکستان کی فوج کے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں، جو قوم کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج، پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے اور پاکستان کا ہر شہری اپنے عمل اور نیت کے اعتبار سے ایک سپاہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غلطیاں ہوئی ہیں اور حکومت کی کارکردگی پر سوالات موجود ہیں، لیکن ان تمام مسائل کا حل تصادم نہیں بلکہ اصلاح ہے۔ قومی مفاد ذاتی، جماعتی اور وقتی اختلافات سے بالاتر ہونا چاہیے۔
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے آخر میں کہا کہ گزشتہ 78 برسوں میں جو غلطیاں ہو چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم مل بیٹھ کر ان کا ازالہ کریں۔ الزام نہیں، حل کی سیاست؛ نفرت نہیں، اتحاد کی بات؛ اور انتشار نہیں، نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھنا ہی پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور ترقی کے بغیر پاکستان وہ مقام حاصل نہیں کر سکتا جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
