0092-313-5000-734    
Jobs  |   27 Nov 2024
تازہ ترین

نیپرا نے 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری

| 20 Jul 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ایف سی اے کی مد میں بجلی 1روپے90 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ، یہ اضافہ 1 ماہ کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے 2روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *