0092-313-5000-734    
Jobs  |   27 Nov 2024
تازہ ترین

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،پاکستان نے پہلا ٹیسٹ4 وکٹوں سے جیت لیا

| 20 Jul 2023  

کولمبو(نیوزڈیسک) پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،پاکستان نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا،131 کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے 48 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغاز کیا ، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور بابر اعظم نے پانچویں روز بیٹنگ کا آغاز کیا ،امام الحق 50رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، تاہم کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا سکے ،نعمان علی صفر،سرفراز احمد 1،شان مسعود 7 جبکہ آغا سلمان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18 اور اینجیلو میتھیوز 7 رنز پر آؤٹ ہوئے،نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جبکہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *