اصل میں ہمارے معاشرے میں اختلافِ رائے کو ذاتی دشمنی سمجھ لیا جاتا ہے۔ جب کہ دنیا کے باشعور معاشرے یہ سمجھتے ہیں کہ اختلاف رائے علم بڑھاتا ہے اور چیزوں کو بہتر کرنے کا ذریعہ ہے۔ چند بنیادی وجوہات: سیاسی تقسیم کی شدت ہمارے ہاں سیاست "پارٹی پرستی" بن گئی ہے۔ پارٹی یا لیڈر پر تنقید کو ذاتی حملہ لیا جاتا ہے۔ اسی لیے لوگ فوراً دوسرے کو "یوتھیا" یا "پٹواری" کہہ دیتے ہیں۔ برداشت کی کمی ہم نے...